Type to search

جرائم و حادثات

دہلی کے اناج منڈی میں لگی آگ ، 43 لوگوں کی موت

دہلی،8ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں رانی جھانسی روڈ بازار میں اتوار کی صبح آگ لگنے سے 43 لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ جنہیں لوک نائیک جئے پرکاش ہاسپٹل اور لیڈی ہارڈنگ ہاسپٹل کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔ آگ سے اب تک 65 لوگوں کو بچا لیا گیا ۔ ریاستی وزیراعلی اروند کیجروال نے مرنے والوں کے افرادخاندان کے لیے دس دس لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔

اناج منڈی میں حادثے والی جگہ پر پہنچے سی ایم کیجروال نے اس حادثے کی مجسٹریٹ جانچ کے احکام دے دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 7 دن کے اندر رپورٹ آنے پر آگ حادثے کے مجرموں کے خلاف سخت کروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی وزیراعلی نے ایل این جے پی ہاسپٹل پہنچ کر زخمیں کی عیادت کی۔

ہاسپٹل سے باہر نکل کر اروند کیجروال نے بتایا، زخمیوں میں شامل ایک شخص 50فیصد سے زائد جل گیا ہے، 8 دیگر لوگ دھویں کی وجہ سے ہاسپٹل میں شریک ہے۔ حادثے میں قریب 15 لوگ زخمی ہوئے۔

Tags:

You Might also Like