Type to search

ٹیکنالوجی

آئی کیو زیڈ3 اسمارٹ فون 64 ایم پی کیمرے کے ساتھ لانچ

آئی کیو زیڈ3

ٹیکنالوجی ڈسک،8 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی کیو زیڈ3 کو ہندوستان میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 768جی چپ سیٹ اور 64 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ لانچ کردیا گیا ہے۔ فون کی شروعاتی قیمت 19990 روپے سے شروع ہوتی ہے۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی آئی کیو نے ہندوستانی مارکیٹ میں نیا 5جی ہینڈسیٹ لانچ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تجربے کے لئے فون میں 5 لیئر لیکویڈ کولنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

بتادیں کہ آئی کیو کا مطلب ’ آئی کویسٹ آن اینڈ آن‘ ہے۔ آئی کیو، ایک چینی اسمارٹ فون برانڈ اور مینوفیکچرر ہے۔ کمپنی کی بنیاد سال 2019 میں بنیاد رکھی گئی تھی۔

فون میں 4400ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ اور فون میں 55واٹ فارسٹ چارجینگ سپورٹ ہے۔

یہ فون کو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 768جی چپ سیٹ پر کام کرتا ہے۔ اس پروسیسر کے ساتھ ہندوستان میں پہلا فون ہے۔
آئی کیو زیڈ3 میں سائیڈ۔ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ اسکینر دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ فون ، مارچ کے مہینے میں چین میں لانچ ہوا تھا۔ اب اسے ہندوستانی بازار میں لایا گیا ہے۔

 

 

آئی کیو زیڈ 3 کی قیمت
فون کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ماڈل اور 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج آپشن بھی ہے۔ اسکی قیمت 20990 روپے اور 22990 روپے ہے۔
آئی کیو زیڈ 3 فون کے 6جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ ملتا ہے۔ اسکی قیمت 19990 روپے سے شروع ہوتی ہے۔
فون کو بلیک اور سائبر بلو کلر میں پیش کیا گیا ہے۔ آپ فون کو آئی کیو ڈاٹ کام اور ایمیزون انڈیا سے خرید سکتے ہیں۔
آفر کی بات کریں تو آئی سی آئی سی بینک کے ڈیبیٹ یا کریڈیٹ کارڈ پر 1500 روپے کا ڈسکاؤنٹ کی سہولت ہے۔ ایمیزون کوپنز کے 1،000 روپئے کا آفر دیا جارہا ہے۔

آئی کیو زیڈ3 کے اسپیسیفکیشنس
کوالکوم اسنیپ ڈریگن 768 پروسیسر
ایڈرینو 620 جی پی یو
فون اینڈروئیڈ 11 پر مبنی فن ٹچ او ایس 11.1 پر کام کرتا ہے۔
فون میں 6.58 انچ کا فل-ایچ ڈی + 1،080۔2،408 پکسلز ایل سی ڈی ڈسپلے
ڈوئل سم ۔ نینو
ریفریش ریٹ 120 ہرٹز
اسکرین ٹو باڈی ریشیو 90:61
آسکپیٹ ریشیو 20:9 اور ایچ ڈی آر سپورٹ
ایل پی ڈی ڈی آر4ایکس کی 8 جی بی ریم
یو ایف ایس 2.2 کی اسٹوریج 256 جی بی
مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 1 ٹی بی تک اسٹوریج بڑھانے کی سہولت

آئی کیو زیڈ 3 کے کیمرا فیچرس

فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ
ایف/1.79 اپرچر کے ساتھ 64 میگا پکسل کا پرائمری کیمرا
ایف/2.2 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا
ایف/2.4 اپرچر کے ساتھ 2 میگا پکسل کا کیمرا
ایف/2.0 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا

آئی کیو زیڈ3 کے دیگر فیچرس
فون میں 4400ایم اے ایچ کی بیٹری
اور 55واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ
فون میں 5جی، 4جی ایل ٹی ای،
ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلوٹوتھ وی5.1
ہیڈ فون جیک 3.5ایم ایم
یو ایس بی ٹائلپ ۔ سی پورٹ
فون کا وزن 185.5 گرام

آئی کیو زیڈ3 کے سینسر

پروکسیمیٹی سینسر،
ایمبینٹ لائٹ سینسر
گائروسکوپ سینسر
ای کمپاس
گراویٹی سینسر
سائیڈ ماؤنٹیڈ فنگر پرنٹ سینسر