Type to search

آٹو موبائل

ٹاٹا ٹیگور الیکٹرک کار ہوئی لانچ، فل چارج پر چلے گی 142 کلومیٹر

ٹاٹا ٹیگور

حیدرآباد/28جون(اردو پوسٹ) ٹاٹا موٹرس نے اپنی ٹاٹا ٹیگور ای وی کوہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ یہ ایکس ایم اور ایکس ٹی ٹرم میں دستیاب ہوگی۔ ایکس ایم ٹرم کی قیمت 9.99 لاکھ روپے اور ایکس ٹی ٹرم کی قیمت 10.9 لاکھ روپے ہوگی۔ اس کی ایکس شورم قیمت میں ٹی سی ایس اور فیم اسکیم کے Incentives بھی شامل ہے۔

ٹیگور ای وی پر فیم سبسیڈی صرف پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استمعال ہونے والے یا کمرشل مقصد سے رجسٹرڈ ہوئے وہیکل پر لاگو ہوگی۔ ٹاٹا ٹیگور ای وی کو فیم انڈیا اسکیم کے فیز 2 کے تحت 1.62 لاکھ روپے کی سبسیڈی ملی ہے۔

ٹاٹا ٹیگور ای وی تین رنگو وائٹ، سلور اور بلو میں مہیا ہے۔ اس میں بیسک سیفٹی سامانا جیسے دوہرے ایئر بیگ، اے بی ایس ، ریئر پارکنگ سینسر، اور اسپڈنگ الارم ملے گا۔

Tags: