Type to search

صحت

دور حاضر میں پچھنا (حجامہ) لگانے کے فوائد

What to know about cupping therapy

حیدرآباد/27جون(اردو پوسٹ) اس دور میں انسان جس علاج سے جلد ٹھیک ہوجائے وہ ساری عمر اسی طریقے کے علاج سے مطمئن ہوتا ہے۔ کئی ہزار قبل مسیح میں ہمہ اقسام کےعلاج نہیں ہوتے تھے حکیم جڑی بوٹیوں سے علاج کرتے تھے اور وہ جلد ٹھیک بھی ہوجاتے تھے۔

لیکن جیسا جیسا انسان ترقی کرتے گیا نئے ایجاد ہوتے گئے ۔ ادویات سے بخار کو کم کرنا’ آپریشن سے خراب چیز کو نکالنا’ نشتر لگا کر زخم کو صاف کرنا’ اور اب تو لیزر کی ایجاد بھی ہوگئی ہے۔ جس سے بنا آپریشن کے علاج ممکن ہوگیا ہے۔ لیکن آج کے اس دور میں اگر ہم 3500 سال پرانے طریقے علاج کی بات کرے تو کوئی بھی یقین نہیں کرے گا اگر کریگا بھی تو شاید مطمئن نہیں ہوگا۔ لیکن انسان کو جیسا جیسا حجامہ کے فائدے کے بارے میں معلوم ہوتا گیا وہ عام لوگوں کے درمیان آگیا۔اور لوگ اس کے بارے میں جاننے لگے۔

حجامہ 3500 سال سے بھی پرانا ہے۔ اس کی تاریخ ہمیں Ebers Papyrus نامی کتاب میں بھی ہے جو 1550 قبل مسیح کی مشہور طبی کتاب ہے۔ حجامہ کا طریقہ یہ ہے کہ مقام مطلوب پر نشتر سے خفیف نشتر لگا کر کپ یعنی سینگی لگا کر کھینچا جاتا ہے۔ جس سے فاسد خون نکل جاتا ہے رگوں میں خون تیزی سے دوڑنے لگتا ہے۔

چند دنوں میں نیا خون بن جاتا ہے۔ فاسد خون کے نکلنے سے انسان کے جسم میں کسی قسم کی کمزوری نہیں آتی بلکہ وہ اور ایکٹیو محسوس کرتا ہے۔ کیونکہ جو خون نکلتا ہے وہ انسان کے جسم کا بیکار خون ہوتا ہے۔ اکثر لوگ خون نکل جانے کے ڈر سے حجامہ کروانے سے پیچپے ہٹتے ہیں۔

BUMS Dr Irfan Bin Mustafa

بی یو ایم ایس ڈاکٹر عرفان بن مصطفے

حیدرآباد کے مشہور یونانی ڈاکٹر ۔ ڈاکٹر عرفان بن مصطفے (بی یو ایم ایس) نے ایک میڈیا ہاؤس کو دیے انٹرویو میں بتایا کہ پچھنا لگانا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج بھی ہے۔

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود پچھنے لگوائے اور دوسروں کو ترغیب دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین کا یہ قومی علاج ہے اور پورے ملک میں یہ علاج کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ امریکا اور یورپ کے یونیورسٹیوں میں ان طلبہ کو جو آلٹرنیٹیو میڈیسن پڑھ رہے ہیں حجامہ پڑھایا اور سکھایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر عرفان بن مصطفے جو اپنے پیشے میں پیچھلے 10 سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں اپنے تجربہ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھنا لگانے سے کئی فائدے ہیں جو حسب ذیل ہیں۔

:حجامہ ۔ کے چند فوائد

جسم کی ٧٠فیصد بیماریاں خون کی عدم سربراہی یا اسکی رکاوٹ کی وجہ سے ہوتی ہے۔
%A

Tags: