ہسپتال میں چار نرسوں نے ڈانس کرتے ہوئے بنایا ٹک۔ٹاک ویڈیو، ملی سزا

اڑیسہ/28جون(اردو پوسٹ) اڑیسہ میں چار نرسوں کو ٹک۔ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔ چاروں نرسوں کو ہاسپٹل سے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ یہ معلومات ایک اہلکار نے دی۔ اس ویڈیو کو اڑیسہ میں ملکانگری میں ضلع ہاسپٹل کے خصوصی نوزائد دیکھ بھال کے مرکز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اہلکار نے بتایا، ملکانگری کے ضلع مجسٹریٹ منیش اگروال نے چیف میڈیکل آفیسر اجیت کمار موہنتی کے مشورہ پر چار نرسوں کو چھٹی پر بھیجنے کا حکم دیا۔
اہلکار نے بتایا ، اس معاملے کی جانچ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ کے آنے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والی چار نرسوں کا نام روبی، تاپسی، سپنا، اور نندنی ہے۔ ان پر ضلع میڈیکل ہاسپٹل کے اندر لاپرواہی اور ٹک۔ٹاک کے لیے ویڈیو ریکارڈ کرنے کا الزام ہے۔
سی ڈی ایم او چہارشنبہ کو نرسوں کو تب وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جب انکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں چاروں نرس ہاسپٹل کی ڈریس میں گانا گاتے ہوئے اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے۔ بتادیں کہ ٹک ٹاک ایک اپلیکشن ہے جس پر چھوٹے۔چھوٹے ویڈیو پوسٹ کیے جاتے ہیں۔