Type to search

ٹی وی اور فلم

کنڑ فلم کنتارا کی لیلا عرف اداکارہ سپتھمی گوڑا

اداکارہ سپتھمی گوڑا

فلمی ڈسک، 22 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رشبھ شٹی کی فلم کنتارا کنڑ کی سب سے منافع بخش فلموں میں سے ایک ہے- اداکارہ سپتھمی گوڑا اسٹارر یہ ایکشن تھریلر باکس آفس پر سب سے بڑی بلاک بسٹر ہٹ ثابت ہوئی ہے-

سال 2022 میں ریلیز ہوئی ایکشن تھریلر کنڑ فلم کنتارا کو رشبھ شیٹی نے تحریر اور ہدایت دی ہے- فلم میں رشبھ شیٹی کے علاوہ کشور، اچیوت کمار، پرمود شیٹی اور اداکارہ سپتھمی گوڑا نے اہم کردار نبھایا ہے-

 

کنڑ میں اچھی کامیابی ملنے کے بعد اس فلم کو ہندی اور تیلگو میں بھی ریلیز کیا گیا ہے- فلم میں لیلا کا کردار نبھانے والی اداکارہ سپتھمی گوڑا ان دنوں فینس کے دلوں پر راج کررہی ہے-

سپتھمی گوڑا کی سادگی اور خوبصورتی کے فینس قائل ہوگئے ہیں- پر کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم کہ فلم ہی نہیں اصل زندگی میں بھی سپتھمی بہت ہی عام زندگی گذارنا پسند کرتی ہے- آئے جانتے ہیں اداکارہ سپتھمی گوڑا کے بارے میں—

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق اداکارہ سپتھمی گوڑا کی پیدائش 8 جون 1996 کو بنگلور، کرناٹک میں امیش ایس کے ڈوڈی اور شانتا مدایا کے گھر ہوئی- انکی ایک چھوٹی بہن ہے- انکے والد اسسٹنٹ پولیس کمشنر ہیں، سپتھمی گوڑا نے بالڈون گرلز ہائی اسکول میں پڑھائی کی، اسکے بعد بنگلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں سول انجینئرنگ کی۔

 

آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ فلم کنتارا کی لیلا یعنی سپتھمی گوڑا صرف ایک بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ ایک نیشنل لیول کی تیراک بھی ہے-

 

فلم کنتارا میں سپتھمی گوڑا کے لیلا کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے- سپتھمی گوڑا نے فاریسٹ گارڈ اور رشبھ کی گرل فرینڈ کا کردار نبھایا ہے-

 

 

فلم کنتارا میں سادی بھرے انداز سے لوگوں کا دل جیتنے والی سپتھمی اصل زندگی میں بھی بہت ہی عام زندگی گذارتی ہے- سپتھمی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھیں تو انکی تصویروں سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی زندگی کو کتنی مثبیت کے ساتھ گذارنا پسند کرتی ہے-

 

سپتھمی اپنے انسٹا پروفائل پر اپنی فیمیلی کے ساتھ کئی تصویریں شیئر کی ہے، فلم کی کامیابی کے بعد بھی سپتھمی  کی پرسنل لائف میں کوئی خاص بدلاؤ نہیں آیا ہے-

 

ایک انٹرویو میں اپنی فیمیلی کا ذکر کرتے ہوئے سپتھمی نے بتایا کہ فلم کے ریلیز کے بعد بھی وہ اپنے گھر کے وہ تمام کام کرتی ہے جو پہلے سے کرتی آئی ہے-

 

خاندان بے حد خوش ہے لیکن انکے برتاؤ میں کسی طرح کا کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے، یہ بات اور اشارہ کرتی ہے کہ سپتھمی کو سادگی انکی فیملی سے ملی ہے-

 

ایک انٹرویو میں اداکارہ سپتھمی گوڑا نے بتایا کہ رشبھ شیٹی کو اپنی فلم میں ایک ایسے چہرے کی تلاش تھی، جو فلم کے لیے بالکل صحیح ہو اور انسٹاگرام پر میری تصویر ڈھونڈی اور اس طرح سر نے مجھے آڈیشن اور لک ٹیسٹ کے لیے بلایا اور پھر لک بالکل ٹھیک تھا-

 

سال 2019 میں ہدایت کار سوری کی کنڑ فلم پوپ کرن منکی ٹائیگر میں انہوں نے کام کیا تھا-

Tags:

You Might also Like