Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم تیجس میں ایئرفورس پائلٹ کے رول میں نظر آئیں گی کنگنا، جولائی میں شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ

کنگنا رناوت

فلمی ڈسک،25جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کنگنا رناوت جلد ہی رونی اسکروالا کے پروڈکشن میں بننے جارہی فلم میں ایئرفورس پائلٹ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ سرویش میواڑا کی ہدایت میں بننے والی فلم کا ٹائٹل تیجس رکھا گیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق دو ہفتے پہلے ہی انہوں نے اس فلم کو سائن کیا ہے اور اسکی شوٹنگ جولائی سے شروع ہوگی۔

کنگنا نے بتایا، میں ہمیشہ سے فلم میں ایک فوجی کا کردار نبھانا چاہتی تھی اور بچپن سے مجھے مسلح افواج کے لیے  توجہ رہی ہے۔ میں نے کبھی بھی جوانوں کے لیے کبھی اپنے جذبات کو نہیں چھپایا اور اس بارے میں کھل کر بات کی ہے کہ انکی بہادری کو کتنی پختگی سے محسوس کرتی ہوں۔ وہ ہمارے ملک اور اسکے شہریوں کو محفوظ رکھتے ہیں۔ اس لیے یہ فلم کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے۔

فلم کی تیاریوں کو لیکر انہو ںنے کہا، فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سےپہلے مجھے مشکل حالات سے گذرنا ہوگائ اسکے لیے ڈائریکٹر نے پیشہ ورانہ ٹریننگ کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ میں اصلی پائلٹ کی طرح محسوس کرسکوں۔

کنگنا نے کہا میں رونی سر اورسرویش کی شکر گذار ہوں، جنہوں نے اس غیر معمولی اسکرپٹ کے لیے مجھے منتخب کیا، جو ہمارے فوجیوں کی بہادری کا جشن مناتی ہیں۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فلم میں یونیفارم پہننے کے لیے جا رہی ہوں، وردی میں ہونا میری زندگی کا سب سے بڑی توجہ میں سے ایک ہوگا۔

کنگنا ان دنوں اپنی اگلی فلم تھلاوی کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ جسکی شوٹنگ جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔ اسکے بعد  وہ تیجس کو شروع کریں گی۔ اس بارے میں انہوں نے کہا، ابھی میرا پوری توجہ تھلاوی (تامل ناڈو کی سابق وزیراعلی کی بائیوپک) کی شوٹنگ پر ہے۔ اسکے بعد ہم تیجس پر کام شروع کریں گے۔ جو کہ اس سال خودبخود شروع ہوجائے گا۔

Tags:

You Might also Like