Type to search

قومی

بہار: جے ڈی ویمنس کالج میں لڑکیوں کو برقع پہن کر آنے پر پابندی، اصول توڑنے پر 250 روپے جرمانہ

پٹنہ، 25جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جے ڈی ویمنس کالج میں ایک نیا اصول لاگو کیا گیا ہے ۔ ڈریس کورڈ تو ہر کالج میں ہے لیکن یہ پہلا ویمن کالج ہے ، جہاں برقعہ کو بین کیا گیا ہے۔ کالج میں پچھلے دو دنوں سے ایک نوس سرکولیٹ ہورہی ہے۔ اس میں صاف لکھا ہے کہ ہفتہ کو چھوڑ کر سبھی لڑکیوں کو فکسڈ ڈریس کوڈ میں ہی کالج آنا ہے۔ اتنا ہی کالج احاطہ اور کلاس روم میں برقعہ منع ہے۔

کہا گیا ہے کہ اگر ان اصولوں کو لڑکیوں فالو نہیں کریں گی تو انہیں 250 روپے فائن دینا ہوگا۔ اس پر بہت ساری لڑکیوں کو اعتراض ہے کہ برقعہ سےکالج کو کیا دقت ہے۔ یہ اصول تھوپنے والی ہے۔ اس معاملےمیں پرنسپل ڈاکٹر شیامہ رائے نے کہا کہ یہ اعلان ہم نے پہلے ہی کیا تھا۔ نئے سیشن کے اورنٹیشین  کے وقت میں لڑکیوں کو بتایا گیا تھا۔ ہم نے یہ اصول لڑکیوں میں یکسانیت لانے کے لیے کیا ہے۔ ہفتہ کے دن وہ دیگر ڈریس پہن سکتی ہے۔ جمعہ تک انہیں ڈریس کوڈ میں آنا ہے۔

Tags:

You Might also Like