Type to search

ٹی وی اور فلم

کاجل اگروال نے پی ایم کیئر میں عطیہ دیا

فلمی ڈسک،17اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے قہر کے درمیان سبھی فنکار لگاتار تعاون دے کر لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس لسٹ میں اب ساؤتھ کی سپر اسٹار کاجل اگروال کا بھی نام جڑ چکا ہے۔

دراصل کاجل اگروال نے کورونا وائرس کے قہر کے درمیان پی ایم کیئر فنڈ میں تعاون دینے کے ساتھ ساتھ ساؤتھ فلم انڈسٹری مہاراشٹرا سی ایم ریلیف فنڈ میں بھی عطیہ کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے اپنے علاقے میں موجود جانوروں کو بھی کھانا کھلانے کی بھی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ اس بات کی معلومات انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ٹریکر رمیش بالا نے دی ہے۔

کاجل اگروال کو لیکر رمیش بالا کا یہ ٹیوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ ساتھ ہی لوگ انکے اس ٹیوٹ پر خوب کمنٹ بھی کررہے ہیں۔ رمیش بالا نے اپنے ٹیوٹ میں کاجل اگروال کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا، کاجل اگروال نے 2 لاکھ فلم فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا، 2 لاکھ کورونا بحران کے تحت ٹالی ووڈ میں، ایک لاکھ پی ایم کیئر فنڈ میں اور ایک لاکھ مہاراشٹرا ریلیف فنڈ میں دیا ہے۔ اسکے علاوہ اداکارہ نے ممبئی میں آوارہ جانوروں کو کھانا کھلانے کے لیے پیٹا کی بھی مدد کی ہے۔

بتادیں کہ ساؤتھ اداکارہ کاجل اگروال اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے گلیمرس انداز کے لئے بھی جانی جاتی ہے۔ انہوں نے ساؤتھ فلم انڈسٹری میں زبردست شناخت بنائی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فلم ‘سنگھم’ میں اپنے کام کے لئے بھی جانی جاتی ہے۔

Tags:

You Might also Like