Type to search

ٹی وی اور فلم

ادھانیادھی اسٹالن کے ساتھ کام کرنے سے کاجل اگروال نے کیا انکار؟

kajal-aggarwal-udhayanidhi-stalin

فلمی ڈسک،23اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ سے لیکر ساؤتھ سینما تک میں اپنی ایکٹینگ سے ناظرین کے درمیان اپنی الگ پہچان بنا چکی اداکارہ کاجل اگروال اپنی آنے والی فلم انڈین 2 کو لیکر لگاتار بحث میں بنی ہوئی ہے۔ فی الحال ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سبھی فلموں کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ان دنوں سبھی اسٹارس اپنی فیملی کے ساتھ گھر پر وقت گذار رہے ہیں۔ لاک ڈاؤنن کے دوران ہی کاجل اگروال کے ستھ اسٹار ادھانیادھی اسٹالن کی آنے والی فلم آفر ہوئی ہے لیکن حالیہ رپورٹس کی مانیں تو کاجل اگروال نے اس آفر کو ٹھکرا دیا ہے۔ اس فلم کو نہ کہنے کے پچھے کی وجہ دونوں کے درمیان اختلافات کو بتایا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

#QuiteTheStorm #SplashesAreMyPassion @reugelsmarkus (inspiration) for starters, what do you think?

A post shared by Kajal Aggarwal (@kajalaggarwalofficial) on

فلم سازوں نے اس بارے میں ابھی تک کسی طرح کا کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا ہے کہ آخر کار کاجل نے فلم کو کرنے سے کیوں انکار کیا ہے؟ کاجل کے نہ کرنے بعد سے ہی اسٹالن اپنی فلم کے لیے نئی ہیروئین کی تلاش کررہے ہیں۔ کاجل مبینہ طور پر جنوبی ہند کے سپر اسٹار چرنجیوی کی اگلی فلم اچاریہ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم سے پہلے کاجل نے تب سرخیوں بٹوری تھی جب انہوں نے چرنجیوی کی فلم سائی را نرسمہا ریڈی کے پروجیکٹ سے اپنے ہاتھ پچھے کھینچ لیے تھے۔ اس فلم میں بھی کاجل بطور لیڈ اداکارہ دیکھائی دینے والی تھی۔

Tags:

You Might also Like