Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگاپور کے میڈم تساؤ میوزیم میں کاجل اگروال کا مجسمہ

فلمی ڈسک،6فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ کاجل اگروال کے فینس کے لیے ایک اچھی خبر ہے- دراصل چہارشنبہ کو سنگا پور کے میڈم تساؤ میوزیم میں کاجل نے اپنے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی- اس خاص موقع پر کاجل کی بہن اور والدین بھی موجود تھے- کاجل اگروال نے خود سوشل میڈیا پر مجسمے کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کی ہے-

ایونٹ کے خاص موقع پر کاجل کافی خوبصورت نظر آرہی تھی- کاجل نے پرپل رنگ کا ایک سوٹ پہنا ہوا تھا، وہیں بات کاجل کے مجسمہ کی کریں تو اداکارہ کے مومی مجسمے نے ون شولڈر ڈیٹیلنگ والا سیکوئنس گاؤن پہنایا گیا ہے-

بتادیں کہ سنگاپور میں میڈم تساؤ میوزیم میں کاجل اگروال کے علاوہ انوشکا شرما، پربھاس، مہیش بابو اورکرن جوہر کے مجسمے بھی لگے ہیں- سوشل میڈیا پر کاجل اگروال کے پوسٹ کو انکے سبھی فینس کافی پسند کررہے ہیں- کاجل کی لیٹسٹ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- بات کاجل کے فلمی کیریئر کی کریں تو اداکارہ کی اگلی بالی ووڈ فلم ممبئی ساگا ہے- فلم میں کاجل جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گی- اسکے علاوہ ساؤتھ میں وہ جلدی ہی کمل ہاسن کے ساتھ فلم انڈین 2 میں نظر آئیں گی- انڈین 2 سال 2021 میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like