Type to search

بزنس

جیو کا جلوہ ، چار سال میں جوڑے 40 ملین صارفین

جیو اسپیڈ

جیو کا جلوہ ۔


نئی دہلی ، 31 جولائی ( اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے 2024 تک پچاس کروڑ صارفین کے ہدف کی سمت میں ایک قدم بڑھاتے ہوئے2020-21 کی پہلی سہ ماہی میں عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باوجود جیو ایک کروڑ صارفین جوڑ کر 40 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

اپریل جون سہ ماہی کے دوران خالص 99 لاکھ نئے صارفین جوڑے اور مجموعی صارفین 39 کروڑ 83 لاکھ تک پہنچ گئے۔
صرف چار سال قبل موبائل شعبے میں قدم رکھنے والی جیو اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کو بھارتی ایرٹیل اور ووڈا آئیڈیا کو مات دے کر پہلے مقام پر ہے اور اب اس کا اگلا ہدف 2024 تک اپنے صارفین کی تعداد 50 کروڑ کرنا ہے۔
جیو کا تخمینہ لگا یا جائے تو اس نے اوسطا یومیہ 30 لاکھ صارفین کو جوڑ کر چار سال سے کم عرصے میں 40 ملین صارفین اپنے ساتھ جوڑے ۔ مسٹر امبانی نے کمپنی کی اس کامیابی پر کہا ’’ ہندوستانی اسٹارٹ اپس اور دنیا کی معروف ٹکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کر کے جیو پلیٹ فارم اب ڈیجیٹل کاروبار کی اگلی ہائپر گروتھ کیلئے تیار ہے۔ ہماری ترقی کی حکمت عملی تمام 130 کروڑ ہندوستانیوں کی ضروریات کو پور ا کرنے سے بنی ہے ۔ ہماری ساری توجہ ہندوستان کو ڈیجیٹل معاشرے میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے‘‘۔

مکیش امبانی نے 15 جولائی کو ریلائنس کی 43 ویں عام میٹنگ میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی بازار میں کمپنی سستے اسمارٹ فون لائے گی اور اسکا مقصد 35 کروڑ 2جی گراہکوں کو 4جی اور 5 جی خدمات کے تحت لانا ہے۔ کمپنی کا ارادہ اگلے سال ملک میں 5 جی خدمات شروع کرنے کا ہے۔ اور اسکے لیے سبھی تیاریاں قریب قریب پوری کرلی گئی ہے اور حکومت کی ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔ مالی سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلائنس جیو کا خالص منافع پچھلے سال کی اسی مدت کے 891 کرور روپے کے مقابلے میں 182.8 فیصد کی بڑی چھلانگ لگاکر 2520 کروڑ روپے پہنچ گیا۔

Tags:

You Might also Like