Type to search

بزنس

گوگل کے ساتھ ریلائنس کمپنی سستے 4جی اور 5جی اسمارٹ فون بنائے گی

ریلائنس انڈسٹریز

ممبئی، 15 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے بدھ کے روز گوگل کے ساتھ سستے 4 جی اور 5 جی اینڈرائڈ موبائل فون بنانے کا اعلان کیا۔

مسٹر مکیش امبانی نے آج ریلائنس کی 43 ویں سالانہ عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گوگل جیو پلیٹ فارم میں ایک اسٹریٹجک شراکت دار ہوگی اور 7.7 فیصد شیئر کے لئے 33737 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ مسٹر امبانی نے کہا کہ یہ دونوں کمپنیاں ایک آپریشنل میکانزم تشکیل دیں گی، جو انٹری لیول کے 4 جی اور 5 جی اسمارٹ فون کے لئے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال اگلے سال تک شروع ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ 2 جی فون استعمال کرنے والے 35 کروڑ ہندوستانیوں کو سستے اسمارٹ فون فراہم کریں۔

کورونا کی وبا کے دور میں آر آئي ایل کے پہلے ورچوئل اے جی ایم میں فیس بک کے چیف مارک زوکربرگ اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے بھی ویڈیو پیغامات کے ذریعہ شرکت کی۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مسٹر مکیش امبانی نے کہا کہ جیسے ہی 5 جی اسپیکٹرم دستیاب ہوگا، اس کا ٹرائل کرکے اگلے سال تک اس کو میدان اتارنے کی تیاری کی جاسکتی ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ گوگل اور جیو مل کر اینڈروئیڈ پر مبنی اسمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم بنانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں۔ اس کی پارٹنر شپ کے تحت کمپنی انٹری لیول 4 جی / 5 جی اسمارٹ فون کے لئے آپریٹنگ سسٹم تیار کرے گی۔ گوگل ۔ جیو کی شراکت داری کا مقصد ہندوستان کو 2 جی سے پاک بنانا ہے۔

نیا جیو ٹی وی + کا بھی اعلان کیا گیا
آکاش امبانی نے اے جی ایم میں جیو ٹی وی + کو پیش کیا ہے۔ نئے جیو ٹی وی + میں نیٹ فلکس، ایمیزون، پرائم ویڈیو ، ہاٹ اسٹار جیسے تمام او ٹی ٹی چینل ہونگے۔ اس میں لاگ ان کے لیے الگ الگ آئی ٹی اور پاسورڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ جیو ٹی + کے ساتھ ہی آپ صرف ایک کلک میں کسی بھی او ٹی ٹی پر کچھ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like