Type to search

صحت

امیونٹی بڑھانے کے لیے وٹامن سی سے بھر پور فروٹس کو ڈائٹ میں کریں شامل

امیونٹی وٹامن سی

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امیونٹی بڑھانے کے لیے ہم کئی فروٹس استعمال کرتے ہیں، لیکن چند ایسے فروٹس ہیں جن سے امیونٹی ذیادہ بڑھتی ہے۔ امیونٹی ہمارے کھانے پر انحصار کرتا ہے۔ آپ جتنا صحت مند کھائیں گے اتنی آپ کی امیونٹی مضبوط ہوگی۔ لیکن کچھ امیونٹی بوسٹر فوڈس ہے جو امیون سسٹم کے لیے کار آمد ثابت ہوسکتی ہے۔

اب تو آپ امیونٹی کی اہمیت کو سمجھ ہی گئے ہیں۔ امیونٹی کو مضبوط رکھنا کتنا ضروری ہے۔ امیونٹی بڑھانے کے لیے وٹامن سی سے بھرپور فوڈس کا استعمال کرنے کی صلاح بار بار دی جاتی ہے۔

لیکن آسانی سے ملنے والے وٹامن سی رچ فوڈز کون سے ہے یہ آپ نہیں جانتے، امیونٹی بڑھانے کے قدرتی طریقے کے طور پر وٹامن سی سے بھرپور چیزوں کا استعمال سب سے ذیادہ کارگر ہوسکتا ہے۔

اگر آپ روزآنہ ایسے فوڈز کا استعمال کرتے ہیں جن میں بھرپور مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے تو آپ کے امیونٹی بڑھانے کے لیے کچھ الگ سے کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

لیکن آپ آسانی سے امیونٹی بڑھانے کے لیے وٹامن سی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ قدرتی طریقے سے امیونٹی بڑھانے کے اقدامات کرنا کافی موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

امیونٹی کے لیے فوڈز کے طور پر ایسے فوڈز کا استعمال آپ کے لیے حیرت انگیز ثابت ہوسکتا ہے۔ امیون سسٹم کو مضبوط رکھنے کے لیے کچھ لوگ گھریلو علاج آزما رہے ہیں۔

یہاں چند ایسے فوڈز کے بارے میں بتایا گیا ہےکہ جنکو ڈائٹ میں شامل کر کے امیونٹی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

امرود ۔ جام
امردو کو صحت کے لیے کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔ امردو وٹامن سی سے بھر پور ہونے کے ساتھ امردو (جام) فائبر اور پوٹاشیم جیسے معدنیات سے بھی مالا مال ہے۔ یہ سبھی امیونٹی بڑھانے کے لیے فائدے مند ہوسکتا ہے۔ امرود ذیابطیس اور دل کے صحت کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔

آنولا
آنولا میں کافی مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ یہ نہ صرفمدافعتی نظام کو بڑھاوا دے سکتا ہے۔ بلکہ کئی صحت سے متعلق مسائل سے نجات دلانے میں بھی کافی فائدے مند مانا جاتا ہے۔ آنولا وٹامن سی کے ساتھ آئرن، فولیٹ اور اینٹی آکسیڈینٹ سے کافی مقدار ہوتا ہے۔ اپنے امیون سسٹم کو مضبوط رکھنے کے لیے دن میں ایک آنولا ضرور کھائیں۔

کیوی
کیوی آپ کے پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔ کیوی میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بڑھائی جاسکتی ہے۔ کیوی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ کی وجہ یہ فری ریڈیکلز کے مضر اثرات سے جسم کو بچاتا ہے اور امیونٹی (مدافعتی نظام) کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

سنترے
آنولا کے بعد سب سے ذیادہ وٹامن سی سنترے میں پایا جاتا ہے۔

سنترے کا روزآنہ جوس بھی پیا جاسکتا ہے۔

اگر آپ قدرتی طریقے سے قوت مدافعت بڑھانا چاہتے ہیں،

تو سنترے کا روزآنہ استعمال کریں۔

سنترے میں فائبر اور تھامین اور پوٹاشیم،

جیسے معدنیات سے بھی راحت دلا سکتے ہیں۔

پپیتا ۔ پاپایا
آپ اپنی ڈائٹ میں وٹامن سی کی مقدار کو،

بڑھانے کے لیے پپیتا کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

پپیتا اپنے قدرتی خصوصیات کی وجہ جانا جاتا ہے۔

جو ہاضمہ کے لیے بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ قبض کے مسئلے سے بھی چھٹکارا دلانے میں فائدے مند مانا جاتا ہے۔

آپ اپنی روزآنہ کی ڈائٹ میں پپیتا کا استعمال کرسکتے ہیں۔