Type to search

ٹیکنالوجی

آئی ٹیل وائرلیس ایئرپوڈز ہندوستان میں لانچ، قیمت 1699 روپے

آئی ٹیل وائرلیس ایئرپوڈز

ٹیکنالوجی ڈسک،1 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کم قیمت والے اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی آئی ٹیل نے ہندوستان میں اپنا پہلا آئی ٹیل وائرلیس ایئرپوڈز لانچ کیا ہے۔ آئی ٹیل ٹرو وائرلیس ایئر پوڈز آئی ٹی ڈبلیو ۔ 60 نام سے لانچ کیا ہے۔

کمپنی نے آئی ٹیل وائرلیس ایئرپوڈز کی قیمت 1699 روپے رکھی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ان میں یوزرس کو شاندار ساؤنڈ کوالٹی ملے گی۔ ان ایئرفونس میں بلٹ ان ٹچ کنٹرول دیا گیا ہے۔ جسکے ذریعہ فون ریسو کرنے اور میوزک کنٹرول کرنے جیسے کام کیے جاسکیں گے۔ چارجینگ کے لیے اس میں یو ایس بی ٹائپ ۔ سی چارجینگ اور کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ وی5.0 کا سپورٹ ملتا ہے۔

آئی ٹیل آئی ٹی ڈبلیو ۔ 60 میں کمپنی نے 13ایم ایم کے ساؤنڈ ڈرائیورس دیئے ہیں۔ جو متوازن آواز اور کلیئر میوزک ڈیلیوری کرتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ یوزرس کے کان میں بڑی آسانی سے فٹ ہوجاتے ہیں اور انہیں استعمال کرنا آرام دہ ہے۔ ان میں یوزرس کو 360 ڈگری ساؤنڈ تجربہ ملے گا۔

آئی ٹیل کے ان ایئرپوڈز میں 35ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ان سے 2.5 گھنٹے کا میوزک پلے ٹائم اور 3 گھنٹے کا ٹاک ٹائم ملتا ہے۔ ٹرو وائر لیس ایئر پوڈز کے ساتھ میں آنے والے چارجینگ کیس میں 500 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

اسکے ذریعہ ایئرپورڈز کو 6 بار چارج کیا جاسکے گا۔

جولائی میں ہی کمپنی نے اپنا نیا اسمارٹ فون

آئی ٹیل اے 62 لانچ کیا تھا۔

جسکی قیمت 7499 روپے رکھی تھی۔

فون میں ایچ ڈی + ریزولیشن والا 5.65 انچ

آئی پی ایس فل ویو ڈسپلے دیا گیا تھا۔

یہ 2 جی بی ریم،16 جی بی اسٹوریج اور

میڈیا ٹیک 6739 ڈبلیو اے پروسیسر کے ساتھ آتا ہے۔

اس میں 13 میگا پکسل اور

وی جی اے کا ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ ملتا ہے۔

اور فرنٹ میں 5 میگا پسکل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like