Type to search

ٹیکنالوجی

سیسکا اسمارٹ واچ ایس ڈبلیو 100 لانچ

سیسکا اسمارٹ واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،1اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی الیکٹرانک کمپنی سیسکا گروپ نے ہندوستان میں ویئرایبل بازار میں اپنی پہلی اسمارٹ واچ سیسکا ایس ڈبلیو 100 کو لانچ کردیا ہے۔

ایس ڈبلیو 100 اسمارٹ واچ میں سبھی طرح کے ہیلتھ ٹریکرز دیئے گئے ہیں۔ اس اسمارٹ واچ کی قیمت 3999 روپے ہے۔ اور اسکی فروخت فلپ کارٹ سے شروع ہوگئی ہے۔ حالانکہ سیسکا کی آفیشل ویب سائٹ پر اسکی فروخت 2499 روپے میں ہورہی ہے۔

 

اسمارٹ واچ میں سلپ مانیٹر، کیلوری ٹریکر، اسٹیپ کاؤنٹر اور ہارٹ مانیٹرنگ ہے۔ اس واچ میں ایک یوگا ٹریکنگ فیٹر بھی ہے۔ اسمارٹ واچ واٹر رسسٹنٹ بھی ہے۔ 1.5 میٹر پانی میں ڈوبنے کے بعد بھی یہ اسمارٹ واچ خراب نہیں ہوگی۔ اس میں ملٹی اسپورٹس موڈ بھی ہے جس میں سائیکلنگ، ورزش اور رنگنگ جیسے موڈس شامل ہے۔

اسمارٹ واچ ایس ڈبلیو 100 کے اسیپیسفیکیشن
اسمارٹ واچ ایس ڈبلیو 100 اسمارٹ واچ میں 1.3 انچ کی ٹی ایف ٹی، ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔

اسکے علاوہ اس میں بلوٹوتھ وی4.2 دیا گیا ہے۔

یہ اسمارٹ واچ آئی فون اور اینڈروئیڈ دونوں کے لیے مناسب ہے۔

اسکی بیٹری کو لیکر کمپنی نے 15 دنوں کے بیک اپ کا دعوی کیا ہے۔

اسکے اسٹرپ تھرمو پلاسٹک کے بنے ہیں۔

اسکا وزن 31 گرام ہے۔

سیسکا کے اس اسمارٹ واچ کا مقابلہ رئیل می واچ اور امزفٹ سے ہے،

بتادیں کہ سی ایف ایل بلب اور ہوم الیکٹرک میں سیسکا ایک بڑا نام ہے۔

اب چین کے ساتھ تنازعہ کے بعد کمپنی نے ویئرایبل مارکٹ میں انٹری کی ہے۔