Type to search

ٹیکنالوجی

ایپل فینس کے لیے اچھی خبر، کمپنی لا رہی ہے سستے ایئر پوڈس

ٹیکنالوجی ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپیل نے حال ہی میں اپنے ٹرو وائرلیس ایئرپوڈس پرو لانچ کیے تھے۔ کمپنی نے یہ ایئرپوڈس ایکٹیو نوائز کینسلیشن فیچر کے ساتھ لانچ کیے تھے۔ اب تائیوان کے ایک پبلیکیشن ڈیجی ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ کمپنی اب سستے ایئرپوڈس لانے کی تیاری کررہی ہے۔ پبلیکیشن نے اپنے سسبکرائبرس کے لیے ایک اسٹوری پرو۔ویوو جاری کیا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ اپیل سستے ایئرپوڈس لائےگی۔ حالانکہ ان ایئرپوڈس کی قیمت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔

موجودہ ویرینٹ سے سستے ہونگے ایئرپوڈس لائٹ رپورٹ کے مطابق کمپنی ایئرپوڈس پرو کا سستا ورژن ایئرپوڈس لائف لانچ کرئے گی۔ تائیوان کے اس پبلیکیشن نے اس سے پہلے بھی سستے ایئرپوڈس کے بارے میں دعوی کیا تھا، اب اپنے نئے اسٹوری پریوو میں پبلیکیشن نے پھر ایک بار یہ دعوی کیا ہے۔

اپیل کے موجودہ ایئرپوڈس میں ون ۔ ٹیپ سیٹ اپ ایکسپرینس کے علاوہ بہترین ساؤنڈ اور آئیکونک وائرلیس ڈیزائن یوزرس کو دیا گیا ہے۔ بتادیں کہ نئے اپیل ایئرپوڈس پرو کے علاوہ اپیل نے پرانے ماڈلس کی نئی قیمت بھی شیئر کی ہے۔ فرسٹ جنریشن اپیل ایئرپوڈس اسکے چارجینگ کیس کے ساتھ 14900 روپے میں مل رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like