Type to search

ٹیکنالوجی

ایپل ایئر پوڈس کی ٹکر میں ریل می بڈس

ٹیکنالوجی ڈسک،17ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  اب وائرلیس ایئر بڈز کا مزہ آپ بھی اٹھا سکیں گے، اپیل کے مقبول وائرلیس پوڈس کی ٹکر دینے کے لیے ریل می (رلمی) بڈز 17 ڈسمبر کو لانچ ہونے جارہے ہیں- چینی کمپنی کے اس پراڈکٹ کی قیمت کافی کفایتی ہونےکے ہے امکانات، امید کی جارہی ہے کہ وائرلیس ایئربڈز میں زبردست مقابلہ ہوگا-

بالکل اپیل ایئربڈز کی طرح ہے نیا پراڈکٹ

کمپنی کی طرف سے حال ہی میں جاری ویڈیو کے دیکھنے سے لگ رہا ہے کہ ریل می بڈز بالکل اپیل کے ایئرپوڈس کی طرح ہی ہے- حالانکہ چینی مصنوعات میں پوڈس کو ٹچ سینسر سے لیس کیا گیا ہے- ان پوڈس کو ٹچ کرتے ہی گانا روکنے یا چلنے کی سہولت ہوگی- اسکے علاوہ ساؤنڈ کوالٹی کو لیکر بھی کمپنی کافی فروغ کررہی ہے-

وائر لیس چارجینگ کی ہوگی سہولت

اپیل ایئرپوڈس جہاں ایک وائر کے ذریعہ چارج ہوتے ہیں- ریل می کا دعوی ہے کہ انکا نیا پراڈکٹ وائر لیس چارجینگ کے فیچر سے لیس ہوگا- اسے چارجینگ پوائنٹ کے پاس رکھ کر بنا پلگ کیئے بغیر بھی چارج کیا جاسکے گا-

فاسٹ کنیکٹیوٹی  کے ساتھ فون

کمپنی کی طرف سے جاری ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ صرف ایئربڈس کو آن کرتے ہی بے حد فاسٹ طریقے سے یہ فون سے کنیکٹ ہوجاتا ہے- حالانکہ ماہرین بتا رہے ہیں کہ فاسٹ کنیکٹیوٹی کے لیے کمپنی نے اپنے مصنوعات میں آر ون، چپ کا استعمال کیا جو فوری کنیکٹیوٹی میں مددگار ہے-

Tags:

You Might also Like