Type to search

ٹیکنالوجی

آئی کیو 5 اور آئی کیو 5 پرو لانچ، 50 میگا پکسل کیمرے سے لیس

آئی کیو 5

ٹیکنالوجی،18 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی کیو 5 اور آئی کیو 5 پرو لیٹسٹ اسمارٹ فون سے ویوو نے پردہ اٹھا لیا ہے- 6.56 انچ کا ہول پنچ ڈسپلے ہے- دونوں ہی ڈیوائس میں کمپنی نے کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر کا استعمال کیا ہے- فون یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج سے لیس ہے-

بتادیں کہ ہندوستانی مارکٹ آئی کیو، ویوو سے آزاد برانڈ ہے-

فون کی اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم کیو 5 ور کیو 5پرو فون اینڈروئیڈ 10 پر مبنی آئی کیو یو آئی 1.5 پر چلتے ہیں- جس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر ہے۔ ان بلٹ اسٹوریج 256 جی بی تک بڑھائی جاسکتی ہے-

فون میں 6.56 انچ کا فل ایچ ڈی ایمولیڈ ڈسپلے ہے- 120 ہرٹز ریفریش ریٹ، ایچ ڈی آر 10 ہے- دونوں ڈیوائس میں 12 جی بی تک کی ریم ہے

فون کا کیمرا

 کیو 5 پرو میں تیسرا کیمرا 8 میگا پکسل کا ٹیلی اسکوپ سینسر ہے۔ کیو 5 پرو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن ، 60 ایکس ڈیجیٹل زوم اور 5 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس ہے۔

آگے کی طرف دونوں فون میں 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا ہے- ایف / 2.4 یپرچر ہے۔ دونوں ہی ڈیوائس ان – ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آتے ہیں۔ کیو 5 پرو میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے- لیکن اسے 120واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ ہے-

دونوں فون میں ٹرپل ریئر کیمرا سیٹ اپ کے ساتھ آتے ہیں۔ ان میں 50 میگا پکسل کا سیمسنگ جی این 1 پرائمری کیمرا ہے ، جس میں ایف / 1.85 اپرچر ہے۔ کیو 5 میں 13 میگا پکسل کا وائڈ اینگل کیمرا اور 13 میگا پکسل کا تیسرا کیمرا ہے۔

فون کی قیمت
چینی مارکٹ میں کیو 5پرو کی قیمت سی این وائی 4998 (قریب 53900 روپے) سے شروع ہوتی ہے- یہ قیمت 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ماڈل کا ہے- گراہک فون کے 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو سی این وائی 5498 (قریب 59300 روپے) میں خرید پائیں گے-

وہیں کیو 5 کی قیمت سی این وائی 3998 (قریب 43100 روپے) سے شروع ہوتی ہے- یہ قیمت 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ماڈل کا ہے- فون کے 12 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ماڈل کو سی این وائی 4298 (قریب 46300 روپے) میں فروخت کیا جائے گا-