Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز کی بڑی جیت، پنجاب کو 48 رنز سے شکست دی

اسپورٹس ڈسک،2اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کے 13ویں مقابلے میں کنگز الیون پنجاب کو شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی انڈینس نے ایکطرفہ انداز میں اس مقابلے کو اپنے نام کیا۔ اس جیت میں خود کپتان روہت شرما نے شاندار نصف سنچری بنائی۔ ہاردیک پانڈیا ۔کورین پولارڈ نے آخری کے تین اوور میں 62 رن بناکر ممبئی انڈینس نے اسکور بورڈ پر 191/4 رن بنائے۔ جسکے جواب میں کنگز الیون پنجاب 143/8 رن ہی بنا پائی اور 48 رن سے میچ گنوایا۔ ٹورنامنٹ میں یہ راہل کی ٹیم کی چار میچ میں تیسری ہار جبکہ ممبئی پلٹن کی چار میچ میں دوسری جیت تھی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں ٹیم نے 25 رن بنائے۔ حالانکہ 192 رنوں کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کرنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات خراب رہی۔ سلامی بلے باز کوئٹن پہلے ہی اوور میں آوٹ ہوگئے۔ اسکے بعد سوریا کمار یادو بھی رن آوٹ ہونے کے بعد پولین لوٹ گئے۔ شروعاتی جھٹکوں کے بعد روہت شرما اور ایشان کشن نے کچھ دیر انگیز سنبھالی، لیکن پھر ایشان کشن ناٹ آوٹ ہوگئے۔ روہت شرما نے 70 رن بناتے ہوئے ٹیم کی زبرست واپسی کروائی۔
اس سے پہلے ممبئی نے پنجاب کو 2016 میں 25 رن سے ہرایا تھا۔ اس جیت میں خود کپتان روہت شرما نے شاندار نصف سنچری بنائی تھی۔

آئی پی ایل کے تازہ ترین پوائنٹ ٹیبل میں ممبئی انڈینس نے زبردست چھلانگ لگائی اور ٹیم اب ٹاپ پہنچ گئی ہے۔ ممبئی انڈینز چار پوائنٹس اور بہترین نیٹ ریٹ کی مدد سے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچی۔

Tags:

You Might also Like