Type to search

ٹی وی اور فلم

حنا خان برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی سے بالی ووڈ تک کامیاب سفر

حنا خان

فلمی ڈسک،2اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبھی ٹی وی کی سنسکاری بہو جیسے دیکھنے والی حنا خان کی گنتی اب بہترین اسٹائلش آئکن میں ہوتی ہے- حنا خان نے اسٹار پلس پر سیریلس یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” سے ڈیبیو کیا تھا- آج وہ اپنی سالگرہ منارہی ہے-

حنا خان کی پیدائش 2 اکتوبر 1987 کو سرینگر، جموں کشمیر میں ہوئی۔ انہوں نے سال 2009 میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) سی سی اے اسکول آف مینجمنٹ دہلی سے مکمل کیا۔

کالج میں پڑھائی کے دوران انہوں نے یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، کے لیے آڈیشن دیا- اپنے ایک دوست کے کہنے پر حنا خان نے یہ آڈیشن دیا تھا- انہوں نے اداکاری میں کوئی تربیت نہیں لیا تھا- پھر بھی وہ اسکرین ٹیسٹ میں پاس ہوگئی-
سال 2009 میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، نشر ہوا-

 

View this post on Instagram

 

Ab Scene Paltega #BiggBoss14GrandPremiere @iamkenferns MUA @sachinmakeupartist Hairstylist @shab_qureshi786

A post shared by HK (@realhinakhan) on

 

اس سیریل میں حنا اکشرا کے کردار کو بخوبی نبھایا- اٹھ سال اس شو کو کرنے کے بعد نومبر 2016 میں انہوں نے اس شو کو چھوڑ دیا- اسکے بعد وہ سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 11 میں نظر آئی- انکے لیے یہ شو کیرئیر کے لیے بے حد اہم ثابت ہوا-

حنا خان بگ بس 11 کے فائنل میں تو پہنچی لیکن وہ شلپا شندے سے ہار گئی- اسکے بعد انہیں کئی بڑے پراجکٹس ملے-
اداکارہ حنا خان کو دیکھ کر ایک بات تو طے ہے کہ وہ ہر بدلتے دن کے ساتھ پہلے سے کہیں ذیادہ اسٹائلش ہوتی جارہی ہے- شاید یہی ایک وجہ بھی ہے کہ حنا سرخیوں میں بنے رہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی-
حنا خان ان اداکاراؤں میں سے ایک ہے، جنہوں نے بہت کم وقت میں ٹاک آف دی بی-ٹاؤن کی لسٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے-

ٹی وی کی دنیا میں سنسکاری بہو کا کردار نبھانے کے بعد اداکارہ نے کسوٹی زندگی کی، میں کومولیکا کا رول بھی

بخوبی نبھانے کے بعد اداکارہ نے بالی ووڈ میں ہیکڈ کے ذریعہ اپنا قدم رکھا اور اس فلم کے ذریعہ بھی انہوں نے لوگوں کا دل جتنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی-

حنا خان نے سال 2020 میں شارٹ فلم ’اسمارٹ فون‘ میں سمن کا رول نبھایا، اور فلم ہیکڈ میں سمیرا کھننہ اور ان لاک میں سہانی کا کردار ادا کیا۔

اداکارہ حنا نے کئی ٹی وی شوز میں کام کیا جن میں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے، باکس کرکٹ لیگ2، فیر فیکٹر-خطروں کے کھلاڑی 8، بگ باس 11، کسوٹی زندگی کے، کچن چیمپئین 5، ناگین 4 اور 5 میں نظر آئی- اسکے علاوہ وہ شوز اور ریالٹی شوز میں نظر آئی-

حنا خان نے اسی سال ویب سیریز ڈیمیج2 میں گوری بترا کا رول نبھایا۔ اور اسکے علاوہ حنا سال 2018 میں سنگر سونو تھکرال کے میوزک ویڈیو بھاسوڑی اور سال 2019 میں ارجیت سنگھ کے میوزک ویڈیو رانجہنا میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like