Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل میں دو نئی ٹیمیں لکھنؤ ، احمد آباد شامل

آئی پی ایل ریکارڈز

اسپورٹس ڈسک، 26 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آئی پی ایل 2022 ، 10 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا، اس کے لیے دو نئی ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہ دو ٹیمیں احمد آباد اور لکھنؤ ہیں۔

احمد آباد کی ٹیم کو سی وی سی کیپیٹل گروپ نے خریدا ہے ، جبکہ لکھنؤ کو آر پی گوئنکا گروپ نے نیلامی میں بولی لگا کر اپنے نام کیا ہے-

بتادیں کہ اس سے پہلے آئی پی ایل 10 ٹیموں کے ساتھ کھیلی جاتی تھی- اب دو ٹیموں کے جڑنے سے آئی پی ایل کے دوران زیادہ سے زیادہ میچ فینس کو دیکھنے کو مل سکیں گے اور آئی پی ایل کو دلچسپ عروج ملے گا-

 

سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے آر پی ایس جی گروپ نے آئی پی ایل 2022 سیزن کے لیے لکھنؤ کی ٹیم کی بولی جیت لی جب کہ سی وی سی کیپٹل کو آج یہاں بھارتیہ کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام نیلامی میں احمد آباد ٹیم کی ملکیت مل گئی۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع کے مطابق آر پی ایس جی گروپ نے لکھنؤ کی ٹیم کو 7090 کروڑ روپے کی بولی سے جیتا جبکہ احمد آباد کی ٹیم سی وی سی کیپٹل کی ملکیت تھی۔

گوئنکا نے لکھنؤ کی ٹیم 7090 کروڑ میں خریدا، مانچسٹر یونائیٹڈ نے 5000 کروڑ میں بولی لگائی تھی تو وہیں، فارمولا ون کے مالک سی وی سی نے احمد آباد کو 5600 کروڑ کی بولی لگا کر اپنے نام کیا-

دبئی میں پیر کو ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نیلامی عمل رکھا تھا- بتادیں کہ بی سی سی آئی کو 2 نئی آئی پی ایل ٹیموں کی فروخت سے 12690 کروڑ (1.7 بلین ڈالر) کی کمائی ہوئی ہے-

سال 2008 میں جب پہلی بار ٹیموں کی نیلامی ہوئی تو ممبئی انڈینس سب سے امیر فرنچائیزی بن کر سامنے آئی تھی-
ممبئی انڈینس کو مکیش امبانی نے 112 ملین امریکی ڈالر میں خریدا تھا- اب جب 2022 میں 10 ٹیموں ہونگی تو لیگ راؤنڈ میں کل 74 میچ کھیلے جائیں گے-

آئی پی ایل 2022 کے لیے ٹیمیں
ممبئی انڈینس، چنئی سپر کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور، دہلی کیپٹلز، راجستھان رائلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، سن رائزرز حیدرآباد، پنجاب کنگز اور اب احمد آباد اور لکھنؤ-

Tags:

You Might also Like