Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل نیلامی 2020: کولکتہ میں 19 ڈسمبر کو لگے گی بولی

اسپورٹس ڈسک،یکم ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی بولی اس بار 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہوگی۔ نیلامی سے پہلے 14 نومبر تک ٹیمیں کھلاڑیوں کی بدلی کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ کھلاڑیوں کی نیلامی کا پروگرام ابھی تک سب سے زیادہ بنگلورو میں ہوا تھا۔ لیکن پچھلی بار نیلامی کا عمل جئے پور میں ہوا تھا۔

2021 میں ہونے والی میگا نیلامی سے پہلے ٹیمیں کولکتہ میں ہونے والی نیلامی میں ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کرنا چاہے گی۔ آئی پی ایل کے 13ویں سیزن میں ٹیموں کو نیلامی کے لیے 85 کروڑ رپے دئیے گئے ہیں۔ جبکہ پچھلے سیزن میں یہ 82 کروڑ روپے تھا۔
اس نیلامی میں خرچ کرنے کے لیے سب سے زیادہ پیسہ دہلی کیپٹلس کے پاس ہوگا، اس ٹیم کے پاس پچھلی نیلامی سے 8.2 کروڑ روپے کی رقم ہے۔ دہلی کے بعد سب سے زیادہ رقم 7.15 کروڑ راجستھان رائلس کی ٹیم کے پاس باقی ہے۔

ان دنوں ٹیموں کے علاوہ کولکتہ نائیڈرس کے پاس 6.05 کروڑ، کنگس الیون پنجاب کے پاس 3.7 کروڑ، چنئی سپر کنگس کے پاس 3.2 کروڑ روپے کی رقم بچی ہے۔ آئی پی ایل کی تمام ٹیموں میں سب سے کم رقم چیلنجرس بنگلور کے پاس 1.8 کروڑ کی بچی ہوئی ہے۔
بتادیں کہ آئی پی ایل 2019 کے فائنل مقابلے میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپرکنگس کو ہرایا تھا۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی انڈینس کی ٹیم نے بے حد ہی دلچسپ مقابلے میں ایک رن سے چنئی کو ہرایا تھا۔

Tags:

You Might also Like