Type to search

بزنس

اس مہینے 11 دن بند رہیں گے بینک

بزنس ڈسک،یکم ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) پچھلے دنوں تہواری سیزن شروع ہونے کے ساتھ ہی اکتوبر کامہینہ آج سے شروع ہوگیا۔ اس مہینے بینکنگ سیکٹر میں بھی کئی بدلاؤ ہورہے ہیں۔ لیکن ان سب کے درمیان آپ کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ اکتوبر میں 11 دن بینکوں میں کام کاج نہیں ہونگے۔ اسی مہینے دسہرہ اور دیوالی جیسے بڑے تہوار بھی ہے۔

 اکتوبر 2 کو گاندھی جینتی

2 اکتوبر یعنی چہارشنبہ کو گاندھی جینتی کی وجہ سے بینک کو چھٹی رہے گی۔ یہ مہینے کی پہلی چھٹی ہے۔ اسکے بعد 7 اور 8 اکتوبر کو رام نومی اور دسہرہ کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔ اس سے پہلے 6 اکتوبر کو اتوار ہے، اس لیے ایک ساتھ بینک لگاتار تین بند رہیں گے۔

اسکے بعد بینک تین دن کے کھولیں گے پھر 12 اکتوبر کو مہینہ کا دوسرا ہفتہ ہے اور 13 کو اتوار ہے۔ یعنی بینک دو دن بند رہیں گے۔ 20 اکتوبر کو بھی اتوار کی وجہ سے بینکوں کو چھٹی رہے گی۔

دیوالی پر 4 دن رہے گی چھٹی

دیوالی پر بینکوں میں چار دن کی چھٹی رہے گی اس میں 26 اکتوبر کو چوتھا ہفتہ اور 27 کو اتوار ہے۔ دیوالی بھی اس بار اتوار کو ہے۔ 29 اکتوبر کو بھئی دوج ہے اور 28 اکتوبر کو گوردھن کی تعطلیل رہے گی۔

نومبر 2019 میں 3،10،17 اور 24 کو اتوار ہے اور 9 اور 23 نومبر کو دوسرا اور چوتھا ہفتہ ہے، گرو نانک جینتی 12 نومبر کو ہے۔ اس دن بھی بینک بند رہیں گے۔ اس طرح نومبر میں 6 کے ساتھ ہی 11 دن بینک بند رہیں گے۔

Tags:

You Might also Like