Type to search

اسپورٹس

ہندوستان کی 73 رنز سے زبردست جیت، آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ہندوستان نیوزی لینڈ سیریز

کولکتہ میں نیوزی لینڈ کو 3-0 سے شکست دی۔
روہت کی قیادت میں پہلی سیریز فتح
سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔


اسپورٹس ڈسک،22 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی طرف سے کپتان روہت شرما نے 56 اور ایشان کشن نے 29 رنز کی شراکت داری کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر نے سب سے ذیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ٹک نہ سکا۔ گپٹل نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

اتوار کو ایڈن گورڈن میں کھیلے گئے تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے آخری مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 73 رنز کے بڑے فرق سے مہمان ٹیم کو سیریز میں 0-3 سے صفایا کردیا۔

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے سامنے 185 کا بڑا اسکور رکھا، اور جب نیوزی لینڈ نے پاور۔پلے کے شروعاتی چھ اووروں میں ہی تین وکٹ گنوا دیئے، تو پھر بہت حد تک یہ صاف ہوچکا تھا کہ نتائج واضح تھے کہ اونٹ کس طرف بیٹھنے والا ہے۔

پوری نیوزی لینڈ ٹیم 17.1 اووروں میں سبھی وکٹ کھو کر 111 رن ہی بنا سکی اور جیت سے 74 رن دور رہے گئی۔ اکشر پٹیل نے تین اور ہرشل پٹیل نے دو وکٹ لیے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ویراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔ کوہلی کی غیر موجودگی میں روہت شرما نے اپنا ایک اہم عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں روہت شرما نے 31 گیندوں میں 180.64 کی زبردست اسٹرائیک ریٹ سے 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔

روہت شرما اب ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 50+ اسکور والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس طرح انہوں نے ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ توڑا جو اس فارمیٹ میں ٹیم کی طرف سے 29 بار 50 سے ذیادہ کا نجی اسکور بنا چکے ہیں۔