Type to search

ٹی وی اور فلم

الیانا ڈی کروز کو ہے نیند میں چلنے کی عادت، یوزرس نے کہا کہیں۔۔۔؟

فلمی ڈسک،14ستمبر (اردوپوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز اس بات کو تقریبا مان چکی ہے کہ وہ رات کو نیند میں چلتی ہے۔ الیانا ڈی کروز آگے کہا کہ اگر وہ نیند میں نہیں چلتی ہے تو صبح انہیں اپنے پیروں میں سوجن اور زخم کیوں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ الیانا ڈی کروز نے ہفتہ کو اپنی اسی پریشانی کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے ٹیوٹر پر لکھا، میں اب اس بات کو پوری طرح سے مان چکی ہوں کہ میں نیند میں چلتی ہوں۔۔۔

I’m almost entirely convinced that I sleep walk…..
Almost.
Maybe.
Probably.

There’s no other way to explain how I wake up with mysterious bumps and bruises on my legs ????????‍♀️

— Ileana D’Cruz (@Ileana_Official) 14 सितंबर 2019

شاید ایسا ہی ہے کیونکہ صبح اٹھنے پر جب جادوئی ڈھنگ سے میرے پیروں میں سوجن یا زخم دیکھنے کو ملتے ہیں تو اسے سمجھنے کا اور کوئی طریقہ نہیں بچتا۔
الیانا ڈی کروز کے اس پوسٹ کو پڑھ کر مداحوں کو انکی فکر واقعی میں ستانے لگی اور لوگوں نے انہیں کمرے میں ایک ویڈیو کمیرہ لگانے کی صلاح دی۔ حالانکہ کچھ فینس نے اس قصے کو ہنٹیڈ یا بھوت بھی بتایا۔

الیانا ڈی کروز کے ٹیوٹر پر ایک یوزر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا۔ جب آپ جاگتی ہے تو خود کو بستر پر ہی پاتی ہے یا کسی اور جگہ پر۔۔ اگر خود کو کسی اور جگہ پر پاتی ہے تو یہ سلیپ واکنگ (نیند میں چلنا) ہے ورنہ آپ بھوتوں کی شکار ہوسکتی ہے۔

Tags:

You Might also Like