Type to search

بین الاقوامی

برازیل: ریو ڈی جنیرو کے ہاسپٹل میں لگی آگ، 11کی موت

ریو ڈی جنیرو،14ستمبر(ایجنسی) برازیل کے ریو دی جنیرو کے ایک نجی ہاسپٹل میں آگ لگنے کے واقع میں کم سے کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی- اہلکاروں نے یہ معلومات دی- پولیس انسپکٹر روبٹرے راموس نے بتایا کہ ابھی اور موتیں ہوسکتی ہے، امید کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہو لیکن ایسا ہونے کا امکان ہے-

کچھ لوگ ہاسپٹل کے اندر 103 مریضوں کے درمیان اپنے افراد خاندان کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے تھے- آگ جمعرات کی شام کو لگی، ریو کارنر آفس نے کہا کہ کچھ کی موت دھویں اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ کچھ کی موت لائف سپورٹ آلات کے خراب ہونے کی وجہ سے ہوئی-

آگ بجھانے کے دوران چار فائرعملہ کے ارکان زخمی ہوگئے، جس کے لیے ہاسپٹل نے جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کو ذمہ دار ٹھہرایا- 13مریضوں کو چھوڑ کر باقی کو آخرکار ریو دی جنیرو کے اٹھ دیگر ہاسپٹلوں میں شریک کرایا گیا-

Tags: