Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ہنگامہ 2 کا پہلا پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،24ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2003 میں ہنگامہ مچا چکی زبردست کامیڈی فلم ہنگامہ کا دوسرا پارٹ جلد باکس آفس پر ریلیز ہوگا۔ فلم کا پہلا پوسٹر منگل کو ریلیز کردیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ میکرس نے فلم کی ریلیز تاریخ بھی جاری کردی ہے۔ فلم کے تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور اس میں پریش راول اور شلپا شیٹی ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں۔

شلپا شیٹی پچھلی بار سال 2007 میں ریلیز ہوئی فلم اپنے میں نظر آئی تھی۔ بات کریں فلم ہنگامہ کی تو اسکے سال 2021 میں ریلیز ہونے کی بات کہی جارہی تھی لیکن اب اسے 2020 میں ہی ریلیز کیا جارہا ہے۔

فلم کی اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو پریش راول اور شلپا شیٹی کے علاوہ میزان جعفری اور پرنی سبھاش بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی ہدایت پچھلی بار کی طرح پریادرشن نے ہی کی ہے لیکن کیا وہ پچھلے والا جادو بھی ناظرین پر چلا پائیں گے یا نہیں یہ تو فلم کے ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ فی الحال پوسٹر کے بعد فینس کو ٹریلر کا انتظار ہے۔

Tags:

You Might also Like