Type to search

اسپورٹس

ٹینس:اس ٹورنامنٹ کے ذریعہ مارچ میں کم کلسٹرز کورٹ میں واپسی

برسلز،24ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھ مرتبہ گرینڈ سلیم فاتح بیلجیئم کی کم کلسٹرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال مارچ میں میکسن اوپن سے ٹینس کورٹ میں واپسی کرسکتی ہے۔ 36 سالہ کم کلسٹرز جنوری میں آسٹریلین اوپن میں حصہ لینا چاہتی تھی۔ لیکن گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انہیں ابھی اور انتظار کرنا پڑے گا۔ کلسٹرز نے پیر کو کہا، میں ابھی بھی پوری طرح سے فٹ نہیں ہوں، لیکن اگلے کچھ اور ہفتہ میں میں پوری طرح سے فٹ ہوجاؤنگی۔ اب کافی وقت سے کورٹ سے دور رہ چکی ہوں۔

سابق ورلڈ نمبر ون کلسٹرز نے سال 2007 میں ریٹائرمنٹ لیا تھا جب وہ پہلے بچے کو جنم دینے والی تھی۔ اسکے بعد انہوں نے دو سال بعد 2009 میں واپسی کی تھی اور امریکی اوپن اور آسٹریلی اوپن خطاب اپنے نام کیا تھا۔ چوٹ کی وجہ سے انہوں نے سال 2011 میں پھر سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

Tags: