Type to search

ٹیکنالوجی

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 فون 4 بیک کیمرا کے ساتھ لانچ

وائلڈ فائر ای3

ٹیکنالوجی ڈسک، 16 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 کو تائیوانی کمپنی کے لیٹسٹ اسمارٹ فون کے طور پر لانچ کردیا گیا ہے- یہ ہینڈسیٹ روسی مارکیٹ میں 150 یورو میں لانچ کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ یہ پچھلے سال لانچ ہوئے ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای2 کا سکسیر ہے، جو کہ میڈیا ٹیک ہیلیو پی22 پروسیسر سے ہی لیس تھا- جبکہ فوٹوگرافی کرنے کے لیے اس فون میں ڈوئل ریئر کیمرا سیٹ اپ موجود تھا-

آپ کو بتادیں کہ ، پچھلے ہی دنوں کمپنی نے اپنے ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای لائٹ اسمارٹ فون سے پردہ اٹھایا تھا-

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 کی بات کریں تو یہ اسمارٹ فون میڈیا ٹیک ہیلیو پی22 پروسیسر سے لیس ہے- جبکہ فون کی ریم 4 جی بی اور اسٹوریج 128 جی بی تک موجود ہے-

اسکے علاوہ فون میں کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ ، زبردست بیٹری کے ساتھ چارجینگ سپورٹ موجود ہے-

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 کی قیمت اور فروخت

فون میں دو کلر آپشن خرید کے لیے دستیاب ہے- فون بلیو اور بلیک میں موجود ہے-

فون کی بین الاقوامی دستیابی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے-

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 کی قیمت یوروپ میں ای یو آر 150 (تقریبا 13019 روپے) ہے،

حالانکہ یہ قیمت فون کے کس اسٹوریج ویرینٹ کی ہے فی الحال یہ معلومات سے صاف نہیں ہوا ہے-

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 اسمارٹ فون میں آپ کو 4جی بی ریم کے ساتھ دو اسٹوریج آپشن ملیں گے- وہ ہے 64 جی بی اور 128 جی بی –

ایچ ٹی سی وائلڈ فائر ای3 کے اسپیسیفکیشن
ڈوئل سم – نینو
فون اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے
فون میں 6.51 انچ ایچ ڈی ڈسپلے + 1560-720 پکسل آئی پی ایس ڈسپلے
میڈیا ٹیک ہیلیو پی22 پروسیسر سے لیس
فون میں 4جی بی ریم
انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی اور 128جی بی
فوٹو گرافی کے لئے کواڈ ریئر کیمرا سیٹ اپ
پرائمری کیمرا 13 میگا پکسل
دوسرا کیمرا 8 میگا پکسل
فون میں مزید دو 2 میگا پکسل کیمرے
میکرو اور ڈپتھ کیمرا شامل
فون میں 1080پی ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت

فون کی بیٹری اور دیگر فیچرس
فون میں 4000ایم اے ایچ کی بیٹری
جسکے ساتھ 10 واٹ چارجینگ سپورٹ
وائی-فائی، بلوٹوتھ
وی او ایل ٹی ای 4جی
یو ایس بی ٹائپ-سی پورٹ
آڈیو جیک 3.5 ایم ایم
مائیکرو ایس ڈی کارڈ
فنگر پرنٹ اسکینر اور فیس آن لاک

فون وزن 186 گرام ہے۔

Tags:

You Might also Like