Type to search

اسپورٹس

کرکٹر جسپریت بمراہ نے ٹی وی ہوسٹ سنجنا گنیسن سے کی شادی

سنجنا گنیسن

اسپورٹس ڈسک، 15 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے اپنی گرل فرینڈ اور کرکٹ شو کی ہوسٹ سنجنا گنسین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں-

دونوں نے گوا میں 15 مارچ 20201 کو پنجابی رسم و رواج کے ساتھ شادی رچائی- گوا سے دونوں کی فوٹو وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ دولہا – دولہن کے لباس میں نظر آرہے ہیں-

 

کچھ دنوں پہلے سے ہی سوشل میڈیا پر جسپریت کی شادی کو لیکر خوب خبریں آرہی تھی۔ اور فینس نے تو مبارکباد دینا شروع کردیا تھا۔

سنجنا گنیسن آئی پی ایل سے لیکر کرکٹ کے دیگر شو کو ہوسٹ کرتی ہے۔ جس میں وہ میچ سے پہلے اور بعد کے ایونٹس میں بھی نظر آتی ہے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سنجنا گنسین کی پیدائش 6 مئی 1991 میں مہاراشٹرا کے پونے میں ہوئی۔ انہوں نے پونے کے دی بشپ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔

انکے والد کا نام گنسین راماسوامی ہے وہ ایک مینجمینٹ گرو ہیں، جبکہ والدہ ڈاکٹر سشما گنیسن ایک وکیل اور فیٹنس کوچ ہے۔ انکی چھوٹی بہن شیتل گنسین ایک ڈینٹیسٹ ہے۔

سنجنا گنیسن اسٹار اسپورٹس اینکر ہے اور اسکے علاوہ 2014 میں مس انڈیا فائنلسٹ رہ چکی ہے اور وہ ایم ٹی وی کے شو اسپلٹ ولا کے ساتویں سیزن میں بھی حص لے چکی ہے۔ 28 سالہ سنجنا اسپلٹ ولا سے چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئی تھی۔ وہ اسٹار اسپورٹس کی مشہور پریزنٹر ہے۔ سنجنا کے کے آر کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے۔

 

سنجنا گنیسن نے پونے کی مشہور یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ میں اپنا ہاتھ آزمایا۔

سیمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کی وہ گولڈ میڈلسٹ ہے، فیمنا اسٹائل دیوا 2012 کی فائنلسٹ اور فیمینا مس انڈیا پونے 2013 کی فائنلسٹ، اور سنجانا نے 2013 میں فیمینا گورجس ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ سنجنا کولکتہ نائٹ رائڈرس کی اینکر بھی تھیں۔

سال 2019 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے ٹاک شو میچ پوائنٹ کو کو۔ہوسٹ کیا تھا۔

سنجنا گنسین نے شادی کی فوٹو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہے جس میں وہ پنک کلر کے لہنگے میں ہے تو جسپریت آف وائٹ شیروانی پہنے نظر آرہے ہیں-

سنجنا گنیسن نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا پیار آپ کو اہل بناتا ہے کہ اپ کو صحیح سمت دیتا ہے- پیار سے متاثر ہوکر، ہم نے ایک ساتھ ایک نئے سفر کی شروعات کی ہے-

آج ہماری زندگی کے سب سے خوشی کے دنوں میں سے ایک ہے اور ہم اپنی شادی کی خبریں اور اپنی خوشی آپ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں-

Tags:

You Might also Like