Type to search

ٹیکنالوجی

لمبے وقت کے بعد ہندوستانی مارکیٹ میں ہوگی ایچ ٹی سی کی واپسی

نئی دہلی،14اگسٹ(ایجنسی) لمبے وقت تک ہندوستانی بازار سے غائب رہنے والے تائیوان کی اسمارٹ فون میکر ایچ ٹی سی ایک بار پھر سے ہندوستان میں دستک دینے جارہی ہے۔ ایچ ٹی سی انڈیا کے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے اس ویڈیو کو دیکھر کر لگتا ہے کہ لانچ ہونے والے اسمارٹ فون کا نام ایچ ٹی سی ڈیزائر +19 ہوسکتا ہے۔
اس ٹریزر ویڈیو میں کمپنی نے اب تک کے اپنے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔2007 میں ورلڈ میں پہلی بار ایچ ٹی سی فون لیکر آئی تھی۔ 2008 میں کمپنی نے ورلڈ کا پہلا گوگل اینڈرائڈ اسمارٹ فون لانچ کیا۔ 2013 میں کمپنی ورلڈ میں پہلا میٹل باڈی والا اسمارٹ فون لانچ کیا۔ 2016 میں کمپنی ورلڈ میں پہلی بار فرنٹ اور بیک کیمرہ میں ’او آئی ایس’ فیچر لیکر آئی۔

 

ٹریزر کےمطابق لانچ ہونے والے اسمارٹ فون میں واٹر ڈراپ والا سیلفی کیمرہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال جون میں کمپنی ایچ ٹی سی ڈیزائر +19 کو تیوائن میں لانچ کیا تھا۔ اس حساب سے ہندوستانی بازار میں اسکی قیمت 23-22 ہزار کے قریب ہوسکتی ہے۔ اس اسمارٹ فون کو دو ویرینٹ 4جی بی، 6 جی بی، 12 جی بی میں لانچ کیاجاسکتا ہے۔اسکا ڈسپلے 6.2 انچ ہے۔

Tags:

You Might also Like