Type to search

آٹو موبائل

یاماہا اور ہیرو نے لانچ کی ای۔سائیکل ، فل چارج پر چلے گئی 70 کلومیٹر

آٹو ڈسک،18ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہیرو سائیکل نے یاماہا موٹرس کے ساتھ مل کر الیکٹرک سائیکل ای ایچ ایکس 20’ لانچ کی ہے۔ ای سائیکل کی فروخت بڑھانے کے لیے کمپنی نے سائیکل کی فروخت کے بعد بھی سرویس دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اگر آپکی سائیکل میں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو کسٹمر کیئر نمبر پر کال کرکے آپ معلومات دے سکستے ہیں۔ کوئی بھی پریشانی ہونے پر کمپنی کی طرف سے آپ کو ہوم پک اپ اور ڈراپنگ سرویس دی جائے گی۔

ٹاپ اسپیڈ 25کلو میٹر فی گھنٹہ
کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ ای سائیکل کی ٹاپ اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہے۔ اسےچلانے کے لیے کسی قسم کے ڈرائیونگ لائسنس کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ سائیکل کی لانچنگ کے موقع پر ہیرو کی طرف سے کہا گیا کہ دنیا بھر میں ای سائیکل کا مارکٹ تقریبا تین لاکھ روپے کا ہے۔ کمپنی کی طرف سے ای سائیکل کی فروخت الگ الگ پلیٹ فارم پر کی جائے گی۔ اسکے لیے کمپنی لائف اسٹائل چینل کا بھی سہارا لے گی۔

سائیکل میں کل 20 گیئر ہے
سائیکل میں 20 گیئر دیے گئے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اسکی قیمت 1.35 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like