Type to search

اسپورٹس

دنیش مونگیا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

نئی دہلی، 18ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ایک وقت میں ٹایم انڈیا کے لیے کھیل چکے دنیش مونگیا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ انہوں نے منگل کی شام کو اس کااعلان کیا۔ مونگیا ٹیم انڈیا میں ایک آل راؤنڈر کے طور پر منتخب ہوئے تھے، وہ بائیں ہاتھ کے بلے بازی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے اسپین گیندبازی بھی کرتے تھے۔ 2003 کی رنراپ رہی ٹیم انڈیا کے رکن رہے دنیش کا انٹرنیشنل کیریئر قریب پانچ سال کا ہی رہا اور وہ ٹیم انڈیا میں کبھی باقاعدہ طور سے نہیں منتخب نہیں ہوسکے۔

آئی سی ایل میں کھیلے تھے مونگیا
مونگیا نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ 2001 میں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے میچ کھیلا تھا۔ جبکہ آخری انٹرنیشنل میچ سال 2007 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔ اسی سال انہوں نے فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلا تھا جسکے بعد وہ آئی سی ایل کھیلنے پر بورڈ نے انہیں بین کردیا تھا۔ وہ 2003 ورلڈ کپ ٹیم انڈیا کاحصہ تھے انہوں نے اپنے کیرئیر میں 57 ونڈے کھیلے تھے جس میں انہوں نے 1230 رن بنائے تھے۔ انہوں نے اپنے ونڈے کیرئیر میں 14 وکٹ لیے تھے۔

Tags: