Type to search

اسپورٹس

پی وی سندھو سے شادی کرنا چاہتے ہے یہ 70 سال کے بزرگ

حیدرآباد،18ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ورلڈ چیمپئین پی وی سندھو کی فین فالوینگ لگاتاربڑھ رہی ہے۔ ورلڈ چیمپئین بننے کے بعد تو دنیا بھر میں انکے فینس بڑھ گئے ہیں۔ انکا ہر ایک فین ان سے ملنے کی تمنا رکھتا ہے۔ لیکن تامل ناڈو کے انکے ایک فین کی تو چاہت ہی کچھ الگ ہے۔ انہوں نے تو سندھو کو اپنی جیون ساتھی بنانے کا من بنا لیا ہے۔ یہ خود انکے اس فین کا کہنا ہے۔ انکے اس فین کی عمر بھی 70 کے قریب ہے۔

رامناتھا پورم ضلع کے رہنے والے 70 سال کے ملیاسامی ، سندھو کا ہاتھ تھامنا چاہتے ہیں۔ اور وہ اسے لیکر کافی سنجیدہ ہے۔ اسکے لیے وہ کلکلٹر آفس تک پہنچ گئے۔ ملیاسامی نے ایک عرضی لگائی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سندھو سے شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے سندھو اور خٰد کی فوٹو لگاکر درخواست کی۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ انک چاہت سندھو سے شادی کرنےکی ہے۔ ضلع کلکٹریٹ میں لگنے والے عوامی دربار کے دوران یہ عرضی آئی۔ یہاں عوام اپنے مسائل اور شکایت درج کرواتے ہیں۔

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے حال ہی میں ورلڈ چیمپئین کا خطاب اپنے نام کیا۔ انکے نام اولمپک کا سلور میڈل بھی ہے۔ فی الحال وہ چائنا اوپن میں مصروف ہے۔ جہاں انکا پہلا مقابلہ اولمپک چیمپئین اور دنیا کی سابق نمر ایک کھلاڑی چین کی لی جورئی سے ہے۔ ملیاسامی کا کہنا ہے کہ جب پی وی سندھو 16 سال کی تھی تب سے وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ سندھو کے کیرئیر سے متاثر ہے اور اب وہ ان سےشادی کرنا چاہتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like