Type to search

آٹو موبائل

پولاریٹی ای سائیکل :38ہزار روپے کی بائیک، فل چارج پر چلے گی 80 کلومیٹر

آٹو ڈسک، 23ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) پولاریٹی ای۔بائیک : الیکٹرک موبالیٹی اسٹارٹ اپ کمپنی پولاریٹی نے جمعہ کو 6 الیکٹرک بائیک لانچ کیے ۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نتن گڈکری کی موجودگی میں کمپنی نے یہ پیش کیے۔ پولاریٹی نے دو کیٹگری ۔ ایگزیکٹو اور سپورٹس ۔ میں کل چھ بائیک S1K ، S2K ، S3K ، E1K ، E2K اور E3K کو لانچ کیا ہے۔ ان کی ایکس شوروم قیمت 38 ہزار روپے شروع 1.1 لاکھ کے درمیان ہے۔
پولاریٹی الیکٹرک بائیک کی پری۔بکنگ شروع ہوگئی۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر 1001 روپے میں انکی بکنگ کی جاسکتی ہے۔ اسکی ڈیلیوری اگلے سال کی شروعات میں شروع ہوگی۔ پولاریٹی کی ان سبھی الیکٹرک بائیکس کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں پیڈل سے بھی چلایا جاسکتا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ جب انکی فروخت شروع ہوگی، تب الیکٹرک بائیکس کے کل 36 ورژن مہیا ہونگے۔

پولاریٹی نے اپنی کیٹگری کےٹاپ ماڈل ایس 3 کے اور ای 3 کے میں جی پی ایس اور بلیوٹوتھ کنیکٹیویٹی جیسے اسٹانڈرڈ فیچرس دیے ہیں۔ دوسرے ماڈلس میں یہ فیچرس آپشن ہے۔

Tags:

You Might also Like