Type to search

فیشن

تاپسی پنوں فارمل آوٹ فٹ میں فوٹو شیئر کی

تاپسی پنوں فارمل آوٹ فٹ

فیشن ڈسک، 15 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں اپنی اداکاری اور فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔ اداکارہ تاپسی پنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن فینس کے لیے اپنی خاص تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔ اس بار انہوں نے فارمل آوٹ فٹ والی تصویر شیئر کی ہے۔ جو کافی وائرل ہورہی ہے۔

یکم اگسٹ 1987 کو دہلی میں پیدا ہوئی تاپسی پنوں صرف اپنی اداکاری کے لیے نہیں، بلکہ اپنی ڈریسنگ اسٹائل کے لیے بھی مشہور ہے۔ وہ اکثر نئے اور خاص لک کی فوٹوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہے۔ حال ہی میں تاپسی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک فارمل آوٹ فٹ والی فوٹو شیئر کی ہے۔ اس فوٹو میں تاپسی کو دیکھ کر آپ کو مثبت وائبس تو آئیں گی ہی۔ آپ کو انکا فارمل لک بھی کافی پسند آئے گا۔

 

View this post on Instagram

 

Let the sun shine on you! Rise and Smile ! #KickstartTheDay #WorkLife

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee) on

تاپسی نے انسٹاگرام پر یہ فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا۔ تاپسی کا یہ آوٹ فٹ اتنا پیارا ہے کہ آپ بھی اسے اپنے واڈروب کا حصہ ضرور بننا چاہیں گی۔ تو آئے بتاتے ہیں کہ آخر کار تاپسی کے اس فوٹو میں خاص کیا ہے۔

تاپسی نے اس تصویر میں بلیک اسکرٹ کے ساتھ فل آستین والا ٹاپ کیری کیا ہے۔ کھڑکی کے پاس بیٹھ کر مسکراہٹ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے تاپسی کافی خوبصورت لگ رہی ہے۔ انہوں نے جو آوٹ فٹ پہن رکھا ہے اسکے ٹاپ کا گلا وی شیپ میں بنا ہے۔ اس فل آستین ٹاپ کو انہوں نے اسکرٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اسکے ساتھ تاپسی نے پیروں میں بلیک پمپس پہنے ہیں۔ اگر آپ توجہ دیں تو اس بلیک پمپ سے انکے آوٹ فٹ کا لک اور بھی زبردست لگ رہا ہے۔ میک اپ کی بات کریں تو تاپسی نے گلاسی پنک لپ شیڈ لگایا ہے۔ ہاتھ میں بلیک نیل پینٹ اور بالوں کو کلر کرکے کھولے رکھا ہے۔ اس پورے آوٹ فٹ میں تاپسی بے حد اسٹائلش اور خوبصورت لگ رہی ہے۔

تاپسی نے سال 2010 میں تیلگو فلم جمنڈی نادم سے ٹالی ووڈ کا سفر شروع کیا جس میں وہ منوج منچو، موہن بابو، سمن کے ساتھ کام کیا۔ اسکےعلاوہ وہ کئی تیلگو، ٹامل اور ملیالم فلموں میں کام کیا۔

تاپسی نے ہندی فلم چشم ِ بدور سے بالی ووڈ میں انٹری کی اس فلم میں وہ علی ظفر، سدھارتھ نارائن، دیویندر شرما کے ساتھ نظر آئی ۔ اسکے بعد وہ فلم بے بی میں اکشے کمار، رانا دگوبتی، انوپم کھیر کے کام کیا۔

بتادیں کہ تاپسی پنوں آخری بار فلم تھپڑ میں نظر آئی تھی۔ اس فلم میں اداکارہ خواتین کے خلاف ہوئے گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھاتی دیکھائی دی تھی۔ تاپسی کی اس فلم کو بالی ووڈ ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اسکے علاوہ تاپسی جلد ہی فلم حسین دلروبہ اور رشمی راکٹ جیسی فلموں میں بھی نظر آنے والی ہے۔

Tags:

You Might also Like