Type to search

ٹی وی اور فلم

مشہور اداکارہ سائرہ بانو علیل، آئی سی یو میں شریک

سائرہ

فلمی ڈسک، 1 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرحوم شہنشاہ جذبات اور بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کا حال ہی میں انتقال کرگئے، اب خبر آرہی ہے کہ انکی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو کی صحت خراب ہونے سے ممبئی کے ہندوجا ہاسپٹل میں شریک ہے-

خبر ہے کہ اداکارہ گذشتہ 3 دن سے ہاسپٹل میں شریک ہے- سائرہ بانو کو بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد ہندوجا ہاسپٹل کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے-

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دلیپ کمار کی موت کے غم کی وجہ سے سائرہ بانو صدمے میں تھیں اور اس سے ان کی صحت متاثر ہوئی ہے۔

سال 1961 میں آئی فلم جنگلی سے ڈیبیو کرنے والی 77 سالہ سائرہ بانو کو سانس لینے میں تکلیت ہورہی ہے- ابھی بتایا جارہا ہے کہ انکی طبعیت فی الحال مستحکم ہے-

ڈاکٹروں کی نگرانی میں انکا علاج چل رہا ہے- سائرہ بانو کے فینس انکے لیے دعائیں کررہے ہیں-

اداکارہ سائرہ نے 1960اور 1970 کے دہائی میں بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور وہ اپنی خوبصورتی اور نخرے اور تنک مزاج انداز کی وجہ سے پسند کی جاتی تھی۔

وہ اپنے دور میں تیسری سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل تھیں۔ سال 1971 سے 1976 تک ان کا نام چوتھی ایسی اداکاراؤں میں شامل کیا گیا جنہوں نے ایک فلم کے لیے سب سے زیادہ رقم لی۔
بتادیں کہ سائرہ بانو کی پیدائش 23 اگست 1944کو ہوئی-

سال 1966 میں سائرہ نے دلیپ کمار سے شادی کی تھی۔ اس وقت ان کی عمر صرف 22 سال تھی۔

بتادیں کہ دلیپ کمار کا انتقال 7 جولائی کو 98 سال کی عمر میں ہوا تھا، سائرہ نے اپنے فلمی سفر میں تقریبا سبھی بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے-

انہوں نے فلمی کیریئر میں کئی بڑی فلمیں دی ہیں- فلم جنگلی سے ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پڑوسن، پروب اور پچھم ، جھک گیا آسمان، ہیرا پھیری، آئی ملن کی بیلا جیسے بہترین فلمیں شامل ہے-

Tags:

You Might also Like