Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ کی مشہور اداکارہ دیپتی ستی بالی ووڈ میں کرنا چاہتی ہے انٹری

فلم ڈسک،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کی مقبول اداکارہ دیپتی ستی کو بالی ووڈ میں کم ہی لوگ جانتے ہیں، کئی بیوٹی ایوارڈ جیت چکی یہ اداکارہ ساؤتھ کی کئی فلموں میں کام کرچکی ہے-

25 سالہ دیپتی ستی ماڈلنگ سے فلموں میں پہنچی ہے، انہوں نے ساؤتھ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے، ممبئی میں پیدا ہوئی دیپتی کی پڑھائی سینٹ زاویرس کالج سے ہوئی ہے، انکے والد اتراکھنڈ کے جبکہ ماں کیرالا کی رہنے والی ہے- دیپتی نے سال 2014 میں فیمینا مس انڈیا کنٹیسٹنٹ میں حصہ لیا تھا، اس بیوٹی کانٹسیٹ میں انہوں نے فیمینا مس آئرن کا خطاب جیتا تھا، دیپتی نے بھارت ناٹیم اور کتھک کی ٹریننگ لی ہے- اسکے ساتھ ہی ویسٹرن ڈانس میں بھی وہ کہیں سے کم نہیں ہے، سال 2015 میں دیپتی نے ملیالم فلم نی-نا سے بڑے پردے پر ڈیبیو کیا تھا-

دیپتی ستی نے ایم ایکس پلیئر کی ویب سیریز اونلی فار سنگلز میں بھی کام کیا ہے- جس میں انہوں نے ویون شاہ کے مقابلے لیڈ رول نبھایا تھا، دیپتی نے صرف ملیالم ہی نہیں بلکہ تمل ، کنڑ اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے دیپتی کے فینس اس بات کا انتظار کررہے ہیں دیپتی ہندی فلموں میں کب ڈیبیو کریں گی-
فوٹو:دیپتی ستی کے انسٹاگرام سے لی گئی-

Tags: