Type to search

بزنس

جیو بنا دنیا کا پانچواں مضبوط ترین برانڈ

جیو مضبوط ترین برانڈ

ایپل، ایمزون، علی بابا اور پیپسی کو پیچھا چھوڑا


نئی دلی۔28 جنوری2021۔ (پریس نوٹ) برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی لسٹ میں پہلی بار شامل ہوئے ریلائنس جیو نے بھاری الٹ پھیر کرتے ہوئے 5 ویں رینکنگ حاصل کی ہے۔ برانڈ فائیننس گلوبل 500 کی لسٹ میں ، دنیا کے سب سے مضبوط برانڈز کی رینکنگ کی جاتی ہے۔ ایپل، ایمزون، علی بابا اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کو ریلائنس جیو نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سب سے مضبوط پہلے 10 برانڈز میں ریلائنس جیو بھارت میں اکیلا نام ہے۔ برانڈ کی مضبوطی کے معاملے میں ریلائنس جیو نے 100 میں سے 91.7 برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (بی ایس آئی) پوائنٹ اور AAA+ کی رینکنگ حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیو ٹیلی کام سیکٹر میں برانڈ ویلیو کے لحاذ سے سب سے تیزی سے بڑھنے والا برانڈ ہے، جہاں پوری انڈسٹری میں منفی اضافہ دیکھا جارہاہے وہیں جیو کا برانڈ ویلیو 4.8 بلین ڈالر ہوگیاہے۔

2016 میں جیو نے بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں اینٹری کی تھی۔ 40کروڑ سے زیادہ صارفین کے ساتھ آج ریلائنس جیو بھارت کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک آپریٹر بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ جیو نے بھارتی بازاروں میں کروڑوں صارفین تک کفایتی 4 جی نیٹ ورک کو پہنچایا ۔ جیو نے بھارتیوں کی ڈیٹا استعمال کرنے کی عادت کو پوری طرح بدل ڈالا۔ بھارتی صارفین کی ڈیٹا کھپت میں آئی انقلابی تبدیلی کو ’’جیو افیکٹ‘‘ کہا جاتاہے۔

خیالات کا سٹیک ٹرانسفورمیشن، برانڈ ویلیو، برانڈ کی سفارش، انوویشن، کنزیومر سروس اور کفایت جیسے سبھی معیارات پر جیو نے اپنے حریفوں کے مقابلہ بہترین پوائنٹ حاصل ئے ہیں۔ رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس جیو برانڈ میں کوئی کمی یا کمزوری نہیں دکھائی دیتی۔ جیو نے عالمی سطح پر کئی روایتوں کو توڑا ہے اور اسے اپنے گراہکوں کی بھرپور حمایت مل رہی ہے۔

برانڈ فائیننس کے ذریعہ اعلان سب سے مضبوط برانڈ وی چاٹ ہے جس نے 100 میں سے 95.4 کا برانڈ سٹرینتھ انڈیکس (بی ایس آئی) سکور حاصل کیا ہے ۔ آٹوٹائیکون فیراری نے دوسرا مقام حاصل کے، روسی بنک Sber اور کوکا۔ کولا دنیا میں تیسرے اور چوتھے سب سے مضبوط برانڈ ہیں۔