Type to search

ٹی وی اور فلم

دبینا بنرجی نے ٹی وی سیریل علاء الدین میں کام کرنے کا تجربہ شیئر کیا

اداکارہ دبینا بنرجی

ٹی وی ڈسک،31مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ دبینا بنرجی فی الحال سیریل علا الدین میں ملیکا نام سے ایک منفی کردار نبھا رہی ہے۔ وہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی اکٹیو رہتی ہے۔اور آئے دن اپنی لیٹسٹ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہے۔اسی سلسلہ میں انکی کچھ انسٹا تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں میں اداکارہ بنرجی کا بے حد بولڈ اوتار نظر آرہا ہے۔

علا الدین میں اپنے کام کو لیکر حال ہی میں دبینہ بنرجی نے کہا تھا کہ اس طرح ایک فینٹیسی فکشن میں کام کرکے بے حد مزہ آرہا ہے۔ بنرجی نے اس بارے میں کہا، اب تک مجھے پردے پر کئی طرح کے کرداروں کو نبھانے کا موقع ملا ہے۔ لیکن فکشن، جسکا میں ابھی حصہ ہوں، اس پر کام کرنے میں مجھے واقعی میں بہت مزہ آرہا ہے۔

دبینہ بنرجی کا ماننا ہے کہ اس علاقے میں کام کرنے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس میں اپنے حساب سے اپنے کردار کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔ دبینا نے کہا، وہ اڑ سکتی ہے۔ غائب ہوسکتی ہے یا جو چاہے وہ کرسکتی ہے۔ کیونکہ یہ ایک خیالی دنیا ہے اور اصل زندگی سے اسے ہٹ کر پیش کرنے کے لیے اس میں کانسپٹ کے مطابق کچھ بھی دیکھایا جاسکتا ہے اور علاالدین میں اپنے کردار کو نبھانے کے اسی کام کا میں خوب لطف اٹھا رہی ہوں۔

دبینا رامائن اور وش جیسے پروگرام میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہے۔دبینہ بنرجی چھوٹے پردے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر انکےچاہنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ انکے 10 لاکھ سے ذیادہ انسٹاگرام فالورس ہے۔

دبینا بنرجی کی پیدائش 18 اپریل 1983 کو کلکتہ میں ہوئی۔ انہوں نے سال 2008 میں ٹی وی سیریل رامائن میں سیتا کا کردار نبھایا تھا۔ انکا پہلا ٹیلی ویژن رول تامل ٹی وی سیریل مایاوی سال 2005 میں تھی۔ بنرجی نے میوری نارائن (چڑیا گھر) میں اور کئی ریالٹی شو میں بھی کام کیا ہے۔

انہوں نے ہندی فلم انڈین بابو اور خاموشیاں میں کام کیا، اور ٹی وی سیریلس میں مایاوی، رامائن، پتی پتنی اور وہ، آہٹ، چڑیا گھر، زور کا جھٹکا، ویلکم ۔ بازی محنت نواز کی، نچ بلیئے، خطروں کے کھلاڑی، دی کپل شرما شو، کامیڈی سرکاس، سنتوشی ماں، کچن چیمیئن، علاالدین، جیسے ٹی وی سیریل اور شوز میں حصہ لیا۔

فوٹو: دبینا بنرجی کے انسٹاگرام سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like