Type to search

تعلیم اور ملازمت

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے کامن لاء ایڈمشن ٹسٹ CLAT کی کو چنگ کا اہتمام

CLAT

۔ 75 طلبہ کو مفت اعلیٰ معیاری کوچنگ دی جائے گی


حیدرآباد ۔ 30 اگسٹ ۔ (پریس نوٹ) ہندوستان بھر میں قائم 22 نیشنل لاء یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے ہر سال کامن لاء انٹرنس ٹسٹ (سی ایل اے ٹی CLAT) کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین نے کہا کہ ایم ایس نے اس سال 75 طلبہ کو (سی ایل اے ٹی CLAT) کی مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ کوچنگ آن لائن اور روزآنہ شام پانچ بجے سے ساڑھے سات بجے تک دی جائے گی ۔ اس مقصدکے لئے

 

قابل اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کی اساس پر سب سے پہلے رجسٹریشن کروانے والے 75 طلبہ کو کوچنگ مفت دی جائے گی جبکہ اس کے بعد رجسٹریشن کروانے والوں سے برائے نام فیس لی جائے گی۔

ڈاکٹر معظم حسین نے نوجوانون کو مشورہ دیا کہ وہ حیدرآباد میں قائم باوقار نلسار یونیورسٹی آف لاء سمیت ملک کی دوسری اعلیٰ معیاری نیشنل یونیورسٹیز میں داخلہ کے لیے (سی ایل اے ٹی CLAT) کی تیاری کریں اور اسکے لئے ایم ایس بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ۔ CLAT کی کوچنگ کے رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے محمد عبد العرفان سے فون نمبر
99661 02428
پر رابطہ قائم کریں ۔

Tags:

You Might also Like