Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم خفیہ کی پہلی جھلک ریلیز، اداکارہ تبو اہم رول میں

فلم خفیہ

فلمی ڈسک، 30 اگسٹ (ذرائع) فلم بھول بھولیہ کے بعد اداکارہ جلد ہی وشال بھردواج کی فلم میں نظر آنے والی ہے- نیٹ فلکس نے وشال بھردواج کی تحریر اور ہدایت میں اپنی آنے والی فلم خوفیہ کے پہلے لک کو ریلیز کردیا ہے-

اس جھلک میں فلم کے منظر کا ایک خاص مونٹیج دیکھایا گیا ہے، جس میں شدید، تفریحی کرداروں کی جھلک دی گئی ہے- را کی کاونٹر جاسوسی یونٹ کے سابق چیف امر بھوشن کی طرف سے لکھے گئے ناول ایکسپو ٹو نوویئر پر مبنی ، خفیہ آپ کو را آپریٹیو کرشنا مہرا کے سفر پر لے جاتی ہے- جسے ایک بہت ہی اہم مشن دیا جاتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tabu (@tabutiful)

 

اداکارہ تبو نے اپنے انسٹاگرام پر خفیہ کا کی پہلی جھلک شیئر کی ہے- یہ فلم ایک سپائی ڈرامہ سے بھرپور ہے- اسکا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تبو نے لکھا- پہلا لک-

 

فلم کا بیک گراؤنڈ اسکور پوری طرح سسپنس سے بھرپور ہے- اس فلم کا ٹیزر دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ اس میں کرائم ، ڈرامہ اور سسپینس کا فل ڈوز ہوگا-

خفیہ، کے مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر وشال بھردواج نے بتایا کہ ایسی فلموں پر کام کرنا جولوگوں، کرداروں، جدوجہد اور شتوں کو تلاشتی ہے، مجھے حقیت میں پسند ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

 

خفیہ میرے لیے خاص پروجیکٹ ہے، پوری ٹیم نے ایک سسپنس فل سولو برننگ تھریلر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے اور نیٹ فلکس کے ساتھ ہم فلم کو خاص سطح پر ناظرین کے سامنے پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں-

 

خفیہ پر اداکارہ تبو نے کہا، ایک ایکٹر کے طو پر میں ہمیشہ سے مختلف کہانیوں کا حصہ بننا چاہتی تھی- نیٹ فلکس کے خفیہ میں میں جس کردار کو نبھا رہی ہوں، اسکے ساتھ میں ایک بہت ہی الگ کہانی کا پتہ لگانے کے لیے بے حد خوش قسمت رہی ہوں-

وشال بھردواج کے سات کام کرنا ہمیشہ ایک خوشی اور بہت ہی فائدے مند تجربہ ہوتا ہے- خفیہ وشال بھردواج کی تحریر، ہدایتکاری اور پروڈیوس کی گئی ہے اور اس میں تبو ، علی فضل، آشیش ودیارتھی اور ومیقہ گبی اہم رول میں ہے-

 

نیٹ فلکس نے اس فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، پراسرار جو بنا ہوا ہے، فی الحال ہم آپ کو اتنا ہی بتا سکتے ہیں- بہت جلد نیٹ فلکس پر آرہے ہیں ہم-

یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ہے- ابھی تک فلم کی ریلیز تاریخ سامنے نہیں آئی ہے-

Tags:

You Might also Like