Type to search

قومی

وزیر داخلہ امیت شاہ ایمس سے ہوئے ڈسچارج

امیت شاہ

نئی دہلی،31اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ کو آخر کار ایمس سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ یہاں پر پوسٹ کوویڈ کیئر کے لیے شریک ہوئے تھے۔

دو۔تین دنوں سے قیاس لگا رہی تھی کہ انہیں جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔ اب پیر کی صبح وزیر داخلہ پوری طرح صحت مند ہوکر ہاسپٹل سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔ وہ کورونا وائرس کے رابطے میں آئے تھے۔ جسکے بعد گروگرام کے میدنتا ہاسپٹل میں انکا علاج چلا تھا۔ حالانکہ کورونا سے ٹھیک ہونے کے بعد انہیں پریشانیاں آرہی تھی، جسکے لیے انہیں ایمس میں شریک ہونا پڑا تھا۔

بتادیں کہ وزیر داخلہ کو 17 اگسٹ کی رات ایمس میں شریک کرایا گیا تھا۔ اسکے پچھلے 4-3 دنوں سے وہ تھکان اور بدن درد کی شکایت کررہے تھے۔ اسکے پہلے دو اگسٹ کو یہ معلومات آئی تھی کہ شاہ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خود ٹیوٹ کرکے اسکی معلومات دی تھی۔ جسکے بعد انہیں میدنتا سے ڈسچارج کردیا گیا تھا اور وہ ہوم آئسولیشن میں اپنے دفتر کا کام کررہے تھے۔

Tags:

You Might also Like