Type to search

قومی

میں صحت مند ہوں ، مجھے کوئی بیماری نہیں ہے: وزیر داخلہ امیت شاہ

امیت شاہ

دہلی،9مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کچھ لوگوں نے ٹویٹ کرکے میری موت کے لیے بھی دعا مانگی ہے، ایسی افواہوں سے گذشتہ دنوں بیماری کو لیکر سوشل میڈیا پر پھیلی کئی طرح کی افواہوں پر خود وزیر داخلہ امیت شاہ نے صاف کیا ہے کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کئی لوگوں نے ٹیوٹ کرکے میری مرنے کے لیے دعا مانگی ہے۔ ہندو عقائد میں ہے کہ اس طرح کی افواہ صحت کو ذیادہ مضبوط کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکو کوئی بیماری نہیں ہے۔ امیت شاہ نے اس پر ایک پورا بیان ٹیوٹر پر جاری کیا ہے۔

جس میں انہوں نے کہا ہے، پچھلے کئی دنوں سے کچھ دوستوں نے سوشل میڈیا پر میرے صحت کے بارے میں افواہیں پھیلائی ہے۔ یہاں تک کہ کئی لوگوں نے میرے مرنے کے لیے بھی ٹیوٹ کردعا مانگی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس جیسے عالمی وبا سے لڑ رہا ہے۔

ملک کا وزیر داخلہ ہونے کے ناطے ان سب دن رات کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے میں ان سب پر توجہ نہیں دے پایا۔ جب یہ علم میں آیا تو میں نے سوچا کہ لوگ اپنی خیالی سوچ کا لطف لیتے رہے اس لیے میں نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

मेरे स्वास्थ्य की चिंता करने वाले सभी लोगों को मेरा संदेश। pic.twitter.com/F72Xtoqmg9

— Amit Shah (@AmitShah) May 9, 2020

جاری بیان کے ذریعہ امیت شاہ نے آگے کہا، فوری میری پارٹی کے کارکنوں اور خیر خواہوں نے گذشتہ دو دنوں سے کافی تشویش کا اظہار کیا۔ انکی فکر کو میں نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔ اس لیے آج میں تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ میں صحت مند ہوں اور مجھے کوئی بیماری نہیں ہے۔

ہندو عقائد کے مطابق اس طرح کی افواہ صحت کو اور ذیادہ مضبوط کرتی ہے۔ اس لیے میں ایسی سبھی لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ بیکار کی ایسی باتیں چھوڑ کر مجھے میرا کام کرنےدیں گے اور خود بھی اپنے کام کریں گے۔
میں اپنے خیر خواہوں اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Tags:

You Might also Like