Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘جھنڈ’ کا پوسٹر اور ٹریزر جاری

فلمی ڈسک، 21جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی آنے والی فلم جھنڈ کا فرسٹ لک جاری ہوگیا ہے- اور آج یعنی 21 جنوری کو جھنڈ کا ویڈیو ٹریز منگل کو جاری کیا گیا، ایک منٹ 12 سکنڈ کا ویڈیو کافی مزیدار ہے، ویڈیو کو شروعات ہی امیتابھ بچن کی آواز سے ہوتی ہے- بیک گراؤنڈ سے امیتابھ کی آواز آتی ہے کہ جھنڈ نہیں کہیے سر، ٹیم کہیے،— اسکے بعد سامنے آتا ہے ایک بچوں کا جھنڈ، جنکے ہاتھوں میں ہوتا ہے بیٹ، چین اور ڈنڈا، فلم کے اس ویڈیو ٹریزر کو دیکھنے کے بعد آپ کو پوری فلم دیکھنے کی خواہش ہونے لگے گی-

فرسٹ لک کے ساتھ ہی مراٹھی سینما کے مشہور ڈائریکٹر ناگراج منجولے کی طرف سے اس فلم کی ریلیز ڈیٹ سے کل یعنی 21 جنوری کو سامنے آئی ہے-یہ فلم سینما گھروں میں 8 مئی کو دستک دے گی-

پیر کو امیتابھ نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے فلم کا فرسٹ لک شیئر کیا اور دوسرے ٹیوٹ کے ذریعہ یہ بھی معلومات دی کہ کل اس فلم کی ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کردیا-

فلم کے فرسٹ لک میں امیتابھ بچن کو پچھے سے دیکھا گیا ہے- پوسٹر میں وہ کسی میدان کے پاس کھڑے اور انکے ٹھیک سامنے ایک باؤنڈری ہے، انکے بائیں جانب نیچے ایک فٹ بال رکھا ہے اور دائیں طرف ایک ٹوٹی پھوٹی گاڑی نظر آرہی ہے- بڑی ہی تیزی سے فلم کی شوٹنگ بھی ختم کردی گئی ہے- حال ہی میں فلم جھنڈ کے پروڈیوسر سویتا ہیرماتھ نے بتایا تھا کہ فلم جھنڈ میں بگ بی قبائیلی ٹیچر بنے ہیں-

Tags:

You Might also Like