Type to search

ٹی وی اور فلم

شیوانگی جوشی برتھ ڈے اسپیشل: شوٹنگ پر لوگوں کے تانے سن کر روتی تھی

شیوانگی جوشی

ٹی وی ڈسک،18مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 7-6 سال پہلے تک شیوانگی جوشی کو شاید ہی کوئی جانتا ہوں،

لیکن آج شیوانگی کے ساتھ ساتھ لوگ انہیں نائرا کے نام سے بھی جانتے ہیں-

بے حد کم عمر اور صرف 6 سال کے اندر ہی شیوانگی نے وہ مقبولیت پا لی ہے،

جو سبھی کے بس کی بات نہیں – شیوانگی 18 مئی 1995 کو پونے میں پیدا ہوئی

 جوشی اتراکھنڈ کی رہنے والی ہے، لیکن انکا جنم مہاراشٹرا کے پونے میں ہوا-

شیوانگی نے سال 2013 میں ٹی وی شو کھلتی ہے زندگی آنکھ مچولی، سے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات کی تھی-

شیوانگی ایکٹینگ میں تو آگئی، لیکن شوٹ کے پہلے ہی دن انکا سیٹ پر کچھ لوگوں نے بہت مذاق بنایا تھا،

ایسی ایسی باتیں شیوانگی کے لیے بولی گئی کہ وہ خود پر قابو نہ رکھ سکی اور گھر جاکر خوب روئی-

شیوانگی نے اسکا ذکر ایک انٹرویو میں کیا تھا-

جدوجہد کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے شیوانگی جوشی نے ایک نیوز پورٹل کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا کہ جب انکا پہلا شاٹ تھا تو انہیں کیمرا لک دینے کے لیے کہاں گیا، انکا وہ پہلا دن تھا، اس لیے نہیں معلوم تھا کہ کیمرے میں نہیں دیکھتے- شیوانگی نے جیسے ہی کیمرے میں دیکھا تو ڈائریکٹر نے شاٹ کٹ کردیا-

بعد میں سیٹ پر موجود لوگ باتیں بنانےلگے، کہنے لگے، بچی ہے، کہاں سے لے آئے؟

ایکٹینگ تو آنی چاہیئے، کسی نہ کہا کہ صرف شکل دیکھ کر لے آئے، یہ سب شیوانگی جوشی اور انکی ماں نے سنا اور شیوانگی جوشی بعد میں خوب روئی-

لیکن بعد میں شیوانگی جوشی نے ایسا شاٹ دیا کہ سب حیران رہ گئے، 2013 میں ڈیبیو کے بعد جوشی نے مقبول ٹی وی شو بے انتہا، میں آیت حیدر کا رول پلے کیا، اس شو میں اداکارہ امرتا راؤ کی بہنن پرتیک راؤ لیڈ رول میں تھی اور شیوانگی نے انہی کی چھوٹی بہن کا رول کیا، اس کردار میں شیوانگی کو کافی پسند کیا گیا-

Tags:

You Might also Like