Type to search

ٹی وی اور فلم

کانز 2020 میں ریڈ کارپٹ ڈیبیو کریں گی شیوانگی جوشی

ٹی وی ڈسک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی شو ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ کی نائرا یعنی شیوانگی جوشی کانز 2020 میں ریڈ کارپٹ ڈیبیو کرنےجارہی ہے۔ وہ پشپیندر سنگھ کی فلم ’اور آن اسکائی‘ کا پرموشن کرتی نظر آئیں گی۔ غور طلب ہے کہ اس شو میں ںہیں کام کرچکی حنا خان 2019 کے کانز فیسٹیول میں اپنی فلم لائنز کے پرومشن کے لیے ریڈ کارپٹ پر نظر آئی تھی۔

شیوانگی جوشی کے ساتھ اس فلم میں ساؤتھ اداکارہ آصفیہ حق اور آدتیہ کھرانا بھی لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔ فلم کا پروڈکشن محمد لطیف کررہے ہیں جبکہ ڈائریکشن پشپیندر سنگھ کا ہوگا۔ لطیف ، آصفہ اور آدتیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس کارنامے کا ذک کیا ہے۔ آدتیہ پہلے مرد ایکٹر ہونگے جو ریڈ کارپٹ پر دیواج کے ساتھ واک کرتے نظر آئیں گے۔

مئی میں ہوگا کانز کا انعقاد۔ 73ویں کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد 12 مئی سے 23 مئی 2020 تک کیا جائے گا۔ یہ فیسٹیول فرانس کے کانز میں ہوگا۔ جسکے لیے فلموں، شارٹ فلموں اور فیچر فلموں کا سبمیشن شروع ہوچکا ہے۔

Tags:

You Might also Like