Type to search

اسپورٹس

کنٹراکٹ کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ کیمپ نہیں: بی سی سی آئی

bcci

اسپورٹس ڈسک،18مئی(بھاشا) کھیل کامپلکس اور اسٹیڈیم کھیلنے کی اجازت ملنے کے باوجود ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی اپنے کنٹراکٹ کھلاڑیوں کے لیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے- لیکن لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں وہ اسٹیٹ اسوسی ایشن کے ساتھ ملکر مقامی سطح پر پریکس شروع کرے گا-

وزرات داخلہ کے اتوار کو جاری گائیڈ لائنس کے مطابق 31 مئی تک بڑھائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران اسٹیڈیم کھیلے کھولے جاسکتے ہیں لیکن ناظرین کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی- اس سے اشارہ ملتے ہیں کہ کھلاڑی انفرادی تربیت شروع کرسکتے ہیں-

بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھومل نے اتوار دیر رات جاری پریس ریلیز میں کہا، ہوائی خدمات اور لوگوں کی نقل و حرکت پر 31 مئی تک پابندیاں کو دیکھتے ہوئے بی سی سی آئ اپنے کنٹراکٹ کھلاڑیوں کے لیے مہارت پر مبنی تربیتی کیمپ کے انعقاد کے لیے اور انتظار کرئے گا- حالانکہ مقامی سطح پر تربیت کے لیے انتظام کیے جارہے ہیں-

Tags:

You Might also Like