Type to search

آٹو موبائل

ہیرو الیکٹرک آٹو ایکسپو لا رہا 3 نئے پراڈکٹ

آٹو ڈسک،4فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) ہیرو الیکٹرک آٹو ایکسپو میں تین نئے پراڈکٹ پیش کرئے گا، ان میں الیکٹرک اسکوٹر ، الیکٹرک بائیک اور الیکٹرک ٹرائک (تین پہیوں والی وہیکل) شامل ہے، کمپنی ن اپنے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم پر اسکوٹر کا ٹیزر جاری کیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ آٹو ایکسپو 2020 میں اسے پیش کیا جائے گا، دوسری طرف الیکٹرک بائیک کی کچھ لیک تصویریں حال ہی میں سامنے آئی تھی-
ہیرو الیکٹرک کے پروٹ فولیو میں ابھی دھیمی اسپیڈ والے اسکوٹر ہے، الیکٹرک بائیک کمپنی کے لائن اپ میں شامل ہونے والا اپنا طرح کا پہلا ماڈل ہوگا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فل چارج پر یہ الیکٹرک بائیک 120 کلومیٹر تک چلے گی- اسکی ٹاپ اسپیڈ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی- ہیرو الیکٹرک کی اس بائیک کی قیمت 1.3 لاکھ سے 1.5 لاکھ روپے کے درمیان رہنے کی امید ہے- مارکیٹ میں اسکی ٹکر ریولٹ آر وی 400 الیکٹرک بائیک سے ہوگی-
الیکٹرک بائیک کے علاوہ کمپنی نے دیگر دونوں پراڈکٹ کے بارے میں کافی کم معلومات سامنے آئی ہے- ہیرو کے نئے الیکٹرک اسکوٹر کو کمپنی کے موجودہ ماڈلس سے ایک قدم آگے کا کہا جارہا ہے، اس میں بہتر رینج اور اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی سمیت دیگر فیچرس ملنے کی امید کی جارہی ہے-
آٹو ایکسپو میں ہیرو ایک الیکٹرک ٹرائک بھی پیش کرے گا- اسے کمپنی پرسنل استعمال کے بجائے بزنس اور کارپوریشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے لا سکتی ہے- ہیرو ان تینوں الیکٹرک پراڈکٹس کے اور تفصیلات موٹر شو میں سامنے آئیں گے-

Tags:

You Might also Like